وزارت دفاع

اجیا واریئر ۔2020 کی تعارفی مشق

Posted On: 10 FEB 2020 5:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10 فروری 2020، ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان  مشترکہ فوجی مشق اجیا  واریئر۔2020 (اے جے ای وائی اے ، ڈبلیو اے آر آر آئی او آر ۔ 2020)کا پانچویں ایڈیشن  کا انعقاد 13 سے 26 فروری 2020 تک  برطانیہ کے سیلسبری پلینس میں کیا جائے گا۔اس مشق میں ہندوستان اور برطانوی فوج دونوں کے 120۔120 سپاہی  شامل ہوں گےجو شورش کے مقابلےکی اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں حاصل شدہ ماضی کےتجربات سے ایک دوسرے کو واقف کرائیں گے۔

اس مشق کا مقصد شہری اور نیم شہری علاقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشنوں پر زور دیتے ہوئے کمپنی کی سطح کی مشترکہ تربیت چلانا ہے۔اس دوران جدید اسلحہ کے نظاموں ، آلات اور سیمولیٹر سے متعلق تربیت بھی فراہم کرائے جانے کا منصوبہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے ذریعہ مختلف ممالک میں کی گئی فوجی تربیتی مشقوں کے سلسلے میں برطانیہ کے ساتھ مشق اجیا واریئرعالمی دہشت گردی کے بدلتے ہوئے چہرے کے ضمن میں دونوں ممالک کو درپیش سلامت کے چیلنجوں کے سلسلے میں ایک اہم مشق ہے۔ یہ مشق  باری باری سے برطانیہ اور ہندوستان میں منعقد کی جاتی ہے۔

مشترکہ فوجی مشق مشترکہ طور پر کام کرنے کے لئے اور  کارروائی کرنے کے خصوصی حالات سے نمٹنے کےلئے کارروائی کے طریقوں سے ایک دوسرے کو واقف کرانے پر دو طرفہ آمادگی کا اظہار ہے۔مشق اجیا واریئر سے  دفاعی تعاون اور دونوں فوجوں کے درمیان مل کر کام کرنے کے امکان اور ایک دوسرے کو اپنے تجربات سے واقف کرائے جانے کو فروغ ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔

 

  م ن۔ ا گ۔ن ا۔

U- 682


(Release ID: 1602715) Visitor Counter : 196


Read this release in: English , Hindi , Bengali