وزارت دفاع

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ڈیفینس ایکسپو دفاعی مینوفیکچرنگ کے طور پر اترپردیش کی صلاحیت کو اجاگر کرنے میں کامیاب رہی


اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ڈیفینس ایکسپو سے ریاست کی دفاعی راہداری کی تعمیر کے لئے ایک مضبوط بنیاد پڑ ی ہے
ابھی تک کی سب سے بڑی تعداد میں نمائش کاروں کی شرکت اور لکھنؤ اعلامیہ کی منظوری تاریخی ہے
بھارتی مسلح فوجوں نے اپنے جانباز مظاہروں سے لوگوں کا دل جیت لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 FEB 2020 6:50PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی  10فروری 2020۔رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈیفینس ایکسپو 2020  کو ابھی تک کی بے نظیر کامیابی قرار دیا ہے ،جس میں  نہ صرف بڑی تعداد میں نمائش کاروں نے شرکت کی بلکہ نئی شراکتداریوں کو تشکیل دیا گیا اور اس میں  بارہ لاکھ سے زیادہ  لوگ  آئے ۔

          لکھنؤ  میں آج ڈیفینس ایکسپو 2020  کے چوتھے دن اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب راج ناتھ نے کہا کہ یوپی میں  بے حد  صلاحیتیں موجودہیں  اور ڈیفینس  ایکسپو  ، دفاع کےشعبے میں  ریاست کی نئی شناحت کو اجاگر کرنے میں کامیاب رہی  نیز  دفاعی راہداری کو  23  مفاہمت ناموں  پر دستخط کئے جانے کے ساتھ نئی سرمایہ کاری کوراغب کرنے میں  بڑے پیمانے پر فروغ  حاصل ہوا ۔

          انہوں نے کہا کہ ڈیفینس ایکسپو بھارت کو دنیا کے دفاعی مینوفیکچرنگ کے مرکز کے طور پر بھی متعارف کرائے گی اور برآمد کے طور پر بھی ۔ انہوں نے ڈیفینس ایکسپو  کا افتتاح کرنے اور ان پالیسیوں کو اختیار کرنے پر وزیر اعظم  جناب نریندرمودی کا شکریہ ادا کیا ، جن سے عالمی سطح  پر بھارت کی شبیہہ بہتر ہوئی ہے ۔

          انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی تک کے پہلے بھارت –افریقہ دفاعی وزیروں کے  مکمل اجلاس  میں  لکھنؤ اعلامیہ کو منظور کیا جانا اس ڈیفینس ایکسپو   کی سنگ میل کی حیثیت رکھنے والی ایک اور حصولیابی ہے ۔رکشا منتری نے  وزیراعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ کی سربراہی والی اترپردیش سرکار کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے اس تقریب کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا۔

          اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ان کی سرکار نے  پچھلے کئی برسوںمیں بہت سی بین الاقوامی تقریبات کا اہتمام کیا تھا جیسے  پریاگ راج کنبھ میلہ  ، سرمایہ کاروں کی یوپی سمّٹ اور پرواسی بھارتیہ دوس  اور ڈیفیس ایکسپو کے کامیاب انعقاد سے  اترپردیش کی شبیہہ اور وقار میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں  نے ڈیفینس ایکسپو کو ڈیفینس کنبھ قراردیتے ہوئے کہا کہ اس ایکسپو  میں  3 ہزارسے زیادہ غیر ملکی مندوبین 10 ہزار بھارتی مندوبین  اور 12 لاکھ  شائقین نے شرکت کی  اور اترپردیش دفاعی راہداری کی تعمیر کے لئے  ایک مضبوط  بنیاد فراہم کی ۔

          دفاع کے سکریٹری  ڈاکٹر اجے کمار نے  اپنے افتتاحی کلمات میں  ڈیفینس ایکسپو   کو بہت اچھے  طریقے سے کیا گیا ایک کام قراردیا جیسا کہ  دیگر تقریبات  بھی بلارکاوٹ  اپنی تکمیل کو پہنچی ۔ یہ تقریب  بیداری پیدا کرنے میں کامیاب رہی اور یوپی  ڈیفینس راہداری میں  سرمایہ کاری  کے تئیں  بیداری لانے اور اس میں دلچسپی لانے میں کامیاب وسیلہ تھی۔

اس  ڈیفینس ایکسپو  میں  ایک ہزار 24 نمائش کاروں نے شرکت کی جن میں سے 172  غیر ملکی کمپنیاں  تھیں۔70 غیر ملکی مندوبین میں40وزرائے دفاع  تھے ،جنہوں نے لکھنؤ کا دورہ کیا۔ڈاکٹر اجے  کمار نے یہ بھی کہا کہ اس نمائش میں یہ  بھی دکھایا گیا کہ ڈجیٹل ٹیکنالوجی کے میدان میں  بھارت  دیگر ملکوں سے  پیچھے  نہیں ہے ۔

اختتامی اجلاس  میں اترپردیش سرکار کے صنعتی ترقی کے وزیر  جناب ستیش مہانہ ، دفاع کی وزارت  کے دفاعی سازوسامان کی تیار ی کے محکمے کے خصوصی سکریٹری جناب اونیش  کمار اوستھی ، یوپی ای آئی ڈی اے  کے سی ای او  جناب مدھاون آر ، ایچ اے ایل کے سی ایم ڈی  بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جیسے ہی ڈیفینس ایکسپو    میں عوام کاداخلہ شروع کیا گیا ، بڑے پیمانے لوگ اس میں آنے شروع ہوگئے ۔ہزاروں  جوانوں ،بزرگوں، مردوں ،خواتین اوربچوں نے  مختلف  پویلین دیکھے  اور دفاعی سازوسامان  کے بارے میں واقفیت حاصل کی ۔

بھارت میں یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی ڈیفینس ایکسپو   تھی، جس کا افتتاح پانچ  فروری وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا ،جس میں اگلے پانچ سال کے لئے حصولیابی کے طور پر پانچ ارب  امریکی ڈالر کی برآمدات  کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ  بھارت میں  آبادی کی بڑی تعداد  ہے لہٰذا جمہوریت  میں   دفاعی درآمدات  پر لمبے عرصے تک انحصار نہیں کیا جاسکتا ۔ ڈیفینس ایکسپو   بھارت کو  دفاعی سازوسامان کا ایک برآمد کار بنانے کی حکومت کی کوششوںکا  ایک حصہ ہے ۔

پچھلے چار دن  کے دوران 22سےزیادہ سمینار منعقدکئے گئے جن میں  ٹکنالوجی کی تبدیلیوں   ،دفاع کی ڈجیٹل منتقلی  اور حکومت کی طرف سے  عمل درآمد کی گئی مثبت پالیسیوں  کو اجاگر کیا گیا۔جیسے  ایف ڈی آئی سرمایہ کاری میں راحت  ،دفاعی اسٹارٹ اپس  میں  اختراع کی حوصلہ افزائی   ،  پرائیویٹ شعبے میں جانچ کی سہولیات  کا آغاز  اور ڈی آر ڈی او کی  بنا لاگت والی ٹکنالوجی اختراعات کا اشتراک ، جس کا مقصد  بھارت کو  دفاعی سازوسامان کی تیار کا ایک مرکز بنانا ہے ۔

ڈیفینس ایکسپو   2020  میں ایک ماحول تشکیل دینے میں بہت سے میدان شامل کئے گئے ،جس میں  بھارتی صنعت  نے  مفاہمت ناموں    اور  ٹی او ٹی معاہدوں  کے ذریعہ  اختراع اور مینوفیکچرنگ کے لئے   شراکتداری تشکیل دی ہے ۔

7فروری کو  بندھن تقریب  میں   13  مصنوعات  کا آغاز کیا گیا ،جن میں  ایچ اے ایل کے بنائے ہوئے ہلکے  کام کاجی  ہیلی کاپٹر اوایف  بی  کی بنائی ہو ئی  155  ایم ایم کی شرنگ   بکتر بند گاڑیاں  وغیرہ  بھی شامل ہیں ۔

ڈیفینس ایکسپو   کی خاص باتوں میں  بھارتی پویلین  بھی شامل ہے ،جس کے ذریعہ   مستقبل کی ٹکنالوجی   کا اندازہ ہوتا ہے ۔ جیسے  مصنوعی  ذہانت ( اے آر )، آگمینٹڈ ورچوؤل  ریئلٹی  ( اے وی آر ) ،آٹو نومس سسسٹم  ، انٹر نیٹ آف  ملٹری تھنگز   ( آئی او ایم ٹی ) اور صنعت  4.0 

اترپردیش  کے عوام کے لئے  ایک اور دلچسپی کی بات لکھنؤ میں دو جگہوں  پر بھارتی مسلح فوجوں  کی کارکردگی   کی پیش کش تھی ۔ بھارتی فوج اور فضائیہ کی کارکردگی کی وجہ سے  ڈیفینس ایکسپو   کے مقام پر حاضرین میں زبردست جوش وخروش  پیدا ہوا ۔ بھارتی بحریہ اور بھارتی ساحلی گارڈ نے گومتی دریا کے کنارے   زبردست  کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ سرگرمیوں  میں   موٹر سائیکلوں  پر بھارتی فوج کے جانباز  انداز  کے کرتب   ،سوریہ کرن  جٹ ہوائی جہازوں کا فلائی پاسٹ ، کمانڈوز  کی  زبردست  سرگرمیاں   اور گھوڑ سواری وغیرہ شامل ہیں ، جنہیں دیکھ  کر حاضرین    حیرت زدہ رہ گئے ۔

ڈیفینس ایکسپو   2020  نے سرکاری شعبے کے  بھارتی دفاعی  یونٹوں   کے لئے  ایک منفرد موقع کی  پیش کش کی جس میں   تکنیکی اختراعات اور نئی  مصنوعات  کی ، دنیا کے لئے نمائش کی  گئی ۔ ڈی پی ایس یو  نے  مسلح فوجوں  کے لئے  زبردست  حمایت کا مظاہرہ کیا۔

ڈیفینس ایکسپو   2020  کے دوران  ایک بڑا اعلان یہ کیا گیا کہ اس میں  کام کاج کی  ابتدائی منظوری  ( آئی اوسی ) کا ،  ہلکے کام کا ج والے  ہیلی کاپٹر ( ایل یو ایچ  ) کا  منظوری  سرٹیفکیٹ  ، ہندوستان ایروناٹکس   لمٹیڈ  ( ایچ اے ایل ) جاری کیا گیا۔ایل یو ایچ  ، چیتا اور چیتک  ہیلی کاپٹروںکی جگہ  تیار کیا گیا ہے ۔ایچ یو ایل کو بھارتی مسلح فوجیں کام میں لا رہی  ہیں۔

ڈیفینس ایکسپو   2020  ، 9فروری 2020 تک جاری رہے گی۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔اس۔رم

U-657


(ریلیز آئی ڈی: 1602596) وزیٹر کاؤنٹر : 67
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी