صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
نوول کرونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اطلاع: 9400 سے زیادہ افراد کی نگرانی کی جا رہی ہے ، کسی نئے معاملے کی اطلاع نہیں
Posted On:
09 FEB 2020 3:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 09 فروری 2020 / ہانگ کانگ اور چین کےعلاوہ سنگاپور اور تھائی لینڈ سے آنے والی تمام پروازوں کی بین الاقوامی سطح پر مقررہ ایئربریجز پر پہلے ہی جانچ کی جا رہی ہے۔ تمام 21 ہوائی اڈوں ، بین الاقوامی بندرگاہوں اور بارڈر کراسنگ پر اب مسافروں کی جانچ بھی کی جا رہی ہے۔
اب تک 21 ہوائی اڈوں پر 1818 پروازوں اور 197192 مسافروں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نوول کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال سے مقابلہ کرنے کے لیے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرا رہی ہے۔
فی الحال 32 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں میں 9452 افراد کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور اس سے بچاؤ کی سرگرمیاں اولین ترجیح کے ساتھ انجام دی جا رہی ہے۔ کسی قسم کے ناخوشگوار واقع کا سامنا کرنے کے لیے تمام ریاستوں میں فوری کارروائی والی ٹیموں کو مسلسل مستحکم کیا جا رہا ہے۔
اب تک 1510 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے اور ان میں سے 1507 نمونے نگیٹیو پائے گئے ہیں جبکہ کیرل میں تین نمونے پازیٹیو پائے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ ۔ م ت ح ۔
U- 649
(Release ID: 1602577)
Visitor Counter : 98