صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
گرو روی داس کے یوم پیدائش کے موقعے پر صدر جمہوریہ کی مبارکباد
Posted On:
08 FEB 2020 6:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 09 فروری 2020 / صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے گرو روی داس کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ‘‘گرو روی داس جینتی کے موقع پر میں ملک کے شہریوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
عظم سنت گرو روی داس امن، محبت، سچائی اور سماجی بیداری کے پیامبر تھے ۔ انہوں نے ایسی انسانی اقدار کی علمبرداری کی جو آج کی دنیا کے لیے بھی بہت زیادہ موزوں ہیں۔ ایک سماجی مصلح کے طور پر انہوں نے خواتین ، پسماندہ اور غریب عوام کی فلاح و بہبود کی بھی فکر کی۔
اپنی بات چیت میں انہوں نے سادگی اور سمجھ بوجھ کی تلقین کی ۔ انہوں نے ایک مثالی زندگی گزاری جو کہ یقین ، عقیدت اور انسانی خدمت سے پُر تھی۔ انہیں یقین تھا کہ انسانیت کی خدمت ہی خدا کی خدمت ہے۔
آیئے ، ہم ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں اور جن اقدار کی انہوں نے تبلیغ کی ، ان کو عملی طور پر اپنی زندگی میں اتارنے کو نصب العین بنائیں۔ ’’
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ ۔ م ت ح ۔
U- 648
(Release ID: 1602569)
Visitor Counter : 126