نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے سول سروینٹس سے کہا کہ وہ بدعنوانی دور کرنے میں آگے آگے رہیں


اچھی حکمرانی فراہم کراتے ہوئے پائیدار اور شمولیت والی ترقی کو یقینی بنائیں : نائب صدر
غریبی دور کرنے ، صنفی امتیاز اور دیگر سماجی برائیوں کو دور کرنے پر زیادہ توجہ دیں : نائب صدر جمہوریہ
ان لوگوں کے بارے میں بھی سوچیں جو آپ سے کم خوش قسمت ہیں : نائب صدر جمہوریہ
انہوں نے ایم سی آر ایچ آر ڈی میں آل انڈیا سروسز ، سینٹرل سول سروسز اور ملٹری انجینئرنگ سروسز کے افسران سے بات چیت کی

Posted On: 07 FEB 2020 7:05PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 08 فروری 2020 / نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج سول سروینٹ سے کہا کہ وہ بدعنوانی دور کرنے ،  اچھی حکمرانی فراہم کراتے ہوئے پائیدار اور شمولیت والی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اگلی صف میں رہیں۔

سول سرونٹس کو اپنے پروفیشن کو عوامی خدمت سمجھنے کا مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سول سروینٹس کو ہمیشہ راست بازی اور ایمانداری اختیار کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘سپرد کیے گئے کام کو محض مشینی طریقے سے اور روز مرہ کے کام کی طرح  ہی انجام نہ دیں، بلکہ کام کی بہترین انجام دہی کا جذبہ پیدا کریں۔’’

آج حیدرآباد میں ایم سی آر ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ میں فاؤندیشن کورس میں شرکت کرنے والے آل انڈیا سروسز، سینٹرل سول سروسز  اور ملٹری انجینئرنگ سروسز کے افسروں سے بات چیت کرتے ہوئے جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ بدعنوانی نظام کے اہم ترین حصوں کو کھا رہی ہے اور انہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ بدعنوانی کے خاتمے کو ایک مشن بنا لیں۔

انہوں نے افسوں سے کہا کہ وہ غریبی کےخاتمے صنفی امتیاز کو روکنے اور ناخواندگی کو دور کرنے اور بہت سے دیہی علاقوں میں بنیادی سہولتیں فراہم کرانے پر زیادہ توجہ دیں۔

اس رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہ ہندوستان میں  ترقیاتی مقاصد کے حصول کے لیے اچھی حکمرانی ایک کلیدی عنصر ہے، جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ افسران انتظامی صلاحیتوں میں بہتری لاتے ہوئے موثر طریقے سے عوامی خدمات فراہم کے لیے اقدامات کریں۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تمام متعلقین کا فرض ہے کہ وہ نہ صرف ترقی کو رفتار دینے کےلیے تعاون کریں بلکہ شمولیت والی اور پائیدار تری کو یقینی بنائیں،  انہوں نے افسروں سے کہا کہ  وہ ملک کی ترقی میں تیزی سے نمایاں تبدیلی لانے کے لیے کام کریں۔

اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے  کہ ہر ایک سرکاری پالیسی یا اسکیم کا آخری مقصد  عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے، جناب وینکیا نائیڈو نے کہا ‘‘آپ بیورو کریٹ  ، تسہیل کار ہیں اور سرکار کے فیصلوں کو نافذ کرتے ہیں۔ آپ اس ملک کی حکومت اور عوام کے درمیان ایک پل کا کام کرتے ہیں۔  

شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اس فرق کو دور کرنے کے لیے مسلسل کوششیں ہونی چاہئیں اور انہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ زراعت کو اولین ترجیح دیں۔  انہوں نے کہا کہ ‘‘آپ کو اُن لوگوں کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے جو آپ سے کم خوش قسمت ہیں اور اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ آپ  کو اپنے علاقے میں  سرکاری نمائندے کی حیثیت سے کیا کرنا چاہیے۔’’

جناب وینکیا نائیڈو نے تمام افسروں سے کہا کہ وہ حکومت کے تین ٹیئرس – مرکزی ، ریاستی اور پنچایتی راج کی فطرت، کام کاج اور رول کو سمجھیں۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ریاستیں اور مرکز سب سے زیادہ مستحق عوام تک ترقی کے فائدے کو پہنچانے کو یقینی بنانے کے لیے ‘ٹیم انڈیا’ کے جذبے کے ساتھ مل کر کام کریں۔

جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ عالمی سست روی کے باوجود ہندوستان اب بھی ایک درخشاں مقام ہے اور دنیا میں سب سے تیز ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل ترقی کو فروغ دینے والی اصلاحات  سے ہندوستان  کے آنے والے برسوں میں دنیا میں تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کا امکان ہے۔

اس موقعے پر ایم سی آر ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل جناب بی پی اچاریہ آئی اے ایس کورس ڈائریکٹر، جناب ہرپریت سنگھ آئی اے ایس ، برگیڈیئر پی کے جی مشرا ، ملٹری انجینئر سروسز (ایم ای ایس) کے  سی ای (آر اینڈ ڈی) بھی موجود تھے۔

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن۔ ا گ ۔ م ت ح ۔

U- 645

 



(Release ID: 1602544) Visitor Counter : 67


Read this release in: English , Hindi