نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
فٹ انڈیا موومنٹ
Posted On:
06 FEB 2020 12:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی 06 فروری :نوجوانواں کے اموراورکھیلوں کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج )جناب کرن رجیجونے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ فٹ انڈیا موومنٹ کے لئےحکومت ایک عمل انگیزکا رول اداکررہی ہے تاکہ فٹ انڈیا عوامی تحریک بن سکے ۔ انھوں نے کہاکہ فٹ انڈیا عوام پرمرکوز تحریک ہے جس کو شہریوں کی شرکت کے ساتھ رضاکارانہ بنیاد پر چلاجاتاہے ۔ فٹ انڈیا موومنٹ کا اہم مقصد فٹنس کے بارے میں ہندوستان کے تمام شہریوں میں بیداری پیداکرنا اورکھیلو،یوگ آسن، چہل قدمی ، سائیکلنگ ڈانسنگ اوردیگرجسمانی سرگرمی کے روزانہ کی زندگی میں اس کی اہمیت کے بارے میں بھی تمام شہریوں میں بیداری پیداکرنا ہے ۔
انھوں نے کہاکہ حکومت کا دیہی اور ملک کے اندرکھیلے جانے والے کھیلوں کو فروغ دینے پرزورہے اوران کھیلوں نے لیڈرشپ کو حوصلہ دیاہے ۔ملک میں روایتی دیہی اور دیسی نوعیت کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے حکومت کی طرف سے حسب ذیل اقدامات کئے گئے ہیں ۔
1۔کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت دیہی اور دیسی /قبائلی کھیلوں کے فروغ کے تحت ملاکھمب ، کلاری پایاتو، گٹکا اور تھینگ تا کو فروغ دیاجارہاہے ۔
2۔کوچیز کی تربیت اوربنیادی ڈھانچے کی ترقی، کھیل کے سازوسامان کو حاصل کرنے میں تعاون دینا کوچوں کی تقرری اوراسکالرشپ وغیرہ کے لئے سال 20-2019کے لئے 10.85کروڑروپے کی کل رقم منظورکی گئی ۔
3۔دیسی نوعیت کے کھیلوں میں 335 تمغے جیتنے والے یا تمغے حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں سے 247سفارش کردہ ایتھلیٹس دس دس ہزارروپے ماہانہ اسکالرشپ حاصل کررہے ہیں ۔یعنی ایک ایتھلیٹ کو ماہانہ 10000روپے اسکالرشپ کے طورپردیئے جارہے ہیں ۔
4۔گوہاٹی میں منعقد ہوئے کھیلوانڈیا یوتھ گیمس 2020میں کھوکھو اور کبڈی جیسے کھیل کو بھی شامل کیاگیاہے ۔ بھوبنیشورمیں منعقد ہوئے کھیلوانڈیا یونیورسٹی گیمس کے پہلے ایڈیشن میں کبڈی کو شامل کیاگیاہے جو 22فروری سے یکم مارچ ،2020تک منعقد ہوئے تھے ۔
***************
( م ن ۔ح ا ۔ ع آ)
U-615
(Release ID: 1602308)
Visitor Counter : 77