نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں مجموعی طورپر 6130 ایتھلیٹس نے شرکت کی

प्रविष्टि तिथि: 06 FEB 2020 12:47PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،06؍فروری: نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج)، جناب کرن رجیجو  نے آج لوک سبھا میں ایک  تحریری جواب میں بتایا کہ گوہاٹی میں 10 جنوری سے 22 جنوری 2020ء کے دوران ہوئے کھیلوں انڈیا یوتھ گیمز میں مجموعی طورپر 6130 ایتھلیٹس  (کھلاڑیوں) نے حصہ لیا۔ ان ایتھلیٹس نے تیز اندازی، بیڈ منٹن، باسکیٹ بال، مکے بازی، سائیکلنگ ، تیراکی، ایتھلیٹکس، فٹ بال، جمناسٹکس ، ہاکی، جوڈو، کبڈی، کھوکھو۔ لان بال، نشانے بازی، ٹیبل ٹینس، والی بال، ویڈ لفٹنگ اور لڑکوں و لڑکیوں کے لئے کشتی مقابلوں میں حصہ لیا۔ اس طرح 17 سال سے کم عمر اور 21 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں نے ان کھیلوں میں شرکت کی۔مجموعی طورپر 6130 کھلاڑیوں کا تعلق ملک کی سبھی 37 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تھا۔

کھیلو انڈیا اسکول گیمز 2018، 31 جنوری سے 8 فروری کے درمیان نئی دہلی میں منعقد ہوئے تھے، جس میں 16 مختلف کھیلوں کا اہتمام کیاگیا تھا۔ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2019، مہاراشٹر کے پونے میں 9 جنوری سے 20 جنوری 2019ء کے درمیان ہوئے تھے، جن میں 18 مختلف کھیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔وزارت نے نئی دہلی، پونے اور گوہاٹی میں کھیلو انڈیا گیمز کے انعقاد کے لئے بالترتیب 42.16 کروڑ، 40.71 کروڑ روپے اور 50.37 کروڑ روپے خرچ کئے تھے۔

کھیلو انڈیا اسکیم کے ٹیلنٹ سرچ اور ڈیولپمنٹ ورٹکل کے تحت کل 2747 کھیلو انڈیا ایتھلیٹ کا انتخاب کیا گیا ہے۔کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2020ء کے دوران کل 540 ایتھلیٹ کی حتمی فہرست تیار کی گئی ہے۔

کھیلو انڈیا اسکیم  کے ٹیلنٹ سرچ اور ڈیولپمنٹ ورٹکل کے تحت ایتھلیٹس کو رہاشی تربیت سمیت مفت تربیت فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فی ایتھلیٹس کو 10 ہزار روپے ماہانہ کا بھتہ بھی دیا گیا ہے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ کھیل کود ایک ریاستی موضوع ہے۔جنوبی خطے سمیت  کھیلوں کو فروغ دینے کی ذمہ داری ریاست ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ (سرکاروں) پر عائد ہوتی ہے۔مرکزی حکومت ملک بھر میں بہت سی اسکیمیں چلا رہی ہیں ، جن میں کھیلو انڈیا، نیشنل اسپورٹس فیڈریشن کو امداد، نیشنل اسپورٹس ڈیولپمنٹ فنڈ، بین الاقوامی کھیل کود مقابلوں میں جیتنے والے کھلاڑیوں اور ان کے کوچوں کو خصوصی انعامات ، نیشنل اسپورٹس ایوارڈ،کھیل شخصیتوں کے لئے پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل ویلفیئر فنڈ، ہونہار کھلاڑیوں کے لئے پنشن اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعے کھیلوں کی تربیت کے خصوصی مراکز چلانے وغیرہ شامل ہیں۔مختلف کھیلوں کو فروغ دینے کی اسکیموں کا مقصد ملک میں کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

*************

 

م ن۔ح ا ۔ ن ع

 (U: 598)


(रिलीज़ आईडी: 1602248) आगंतुक पटल : 86
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English