وزارت دفاع

بھارت اور مڈغاسکر کے وزرائے دفاع نے باہمی بات چیت میں سمندری سکیورٹی تعاون  کا اعادہ کیا

प्रविष्टि तिथि: 06 FEB 2020 11:43AM by PIB Delhi

نئی  دہلی  06 فروری 2020 ۔رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ  نے آج لکھنؤ  میں دفاعی  نمائش  2020 کے دوسرے دن مڈغاسکر کے وزیر دفاعی   لیفٹیننٹ جنرل  روکوٹونی رینا ریچرڈ  سے  باہمی بات چیت کی ۔

          تبادلہ خیال کے دوران رکشا منتری نے علاقے میں  بحری سکیورٹی  تعاون  میں  تعلقات کو بڑھانے پر زور دیا ۔ انہوں  نے کہا کہ  بحری پڑوسیوں  کی حیثیت سے دونوںملکوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بحری ماحولیات کو  محفوظ  بنانے کو یقینی بنائیں تاکہ تجارت اور کامرس کو فروغ  حاصل ہو۔

          مارچ  2018  میں بھارت کے صدر کے مڈغاسکر کے سرکاری دورے کو اجاگر کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ  نے کہا کہ اس تاریخی دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان بہترین باہمی تعلقات کی توثیق ہوئی ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ دورے کے موقع پر جس مفاہمت نامے پر دستخط  کئے گئے تھے ،وہ دونوں  ملکوں کے درمیان  دفاعی تعاون کے معاملے میں  ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے ۔

          رکشا منتری  نے امید ظاہر کی کہ  دفاعی نمائش  2020  دونوں  ملکوں کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گی کہ وہ اپنے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں  اور باہمی تعاون کے نئے شعبے تلاش کریں ۔

          لیفٹیننٹ جنرل روکو ٹونی رینا ریچرڈ   نے کہا کہ بھارت کو بحر ہند کے  سمندری علاقے میں  سکیورٹی کو محفوظ  بنانے کے لئے ایک اہم رول ادا کرنا ہے ۔ انہوں  نے  ’آپریشن ونیلا‘  کے لئے  حکومت کا پرخلوص شکریہ اد ا کیا جس کے تحت بھارتی بحریہ نے  سمندری طوفان دیانے  کے  بعد مڈغاسکر میں   ہونے والی تباہی میں متاثرہ آبادی کو امداد فراہم کی تھی ۔

          مڈغاسکر کے وزیر دفاع نے رکشا منتری کو دعوت دی کہ و ہ اس سال 26 جون کو مڈغاسکر کی  یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-593


(रिलीज़ आईडी: 1602192) आगंतुक पटल : 104
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali