بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کھادی اوردیہی صنعتوں کے کمیشن نے اروناچل پردیش میں 1000بی باکسیزتقسیم کئے

Posted On: 04 FEB 2020 4:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی  04 فروری   :کھادی اوردیہی صنعتوں کا کمیشن (کے وی آئی سی ) شمال مشرقی خطے کے کسانوں کی امپاورمنٹ کے لئے مسلسل کام کررہاہے  تاکہ بہت چھوٹی ، چھوٹی اوراوسط درجے کی کمپنیوں کے وزارت کے زیرسایہ چلائی جانے والی متعدد اسکیموں کے توسط سے کسانوں کو اضافی آمدنی کمانے کے عمل میں مدد کی جاسکے ۔ کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب وی کے سکسینہ نے کسانوں کے درمیان 1000بی باکسیزیعنی شہد کی مکھیوں کو پالنے والے بکسے تقسیم کئے ۔اس موقع پر اروناچل کھادی بورڈ کے چیئرمین جناب تاگے تاکی اورچند دیگر معززین موجود تھے ۔

کے وی آئی سی کے ہنی مشن پروگرام کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے جناب وی کے سکسینہ نے کہاکہ اروناچل پردیش میں نباتات کی بہتات ہے اور اس ریاست میں ایسے مواقع موجود ہیں جن کا استعمال کرکے یہ ریاست صحیح معنوں میں شہد پیداکرنے والی ریاست بن سکتی ہے ۔ اعلیٰ بلندی والے علاقے میں پیداہونے والاشہداینٹی آکسیڈینٹ کے معاملے میں عمدہ ہوتاہے اور اسے بلندقیمتوں پر فروخت کیاجاسکتاہے ۔

نہ صرف شہدبلکہ زرگل ، نملی موم ، شاہی جیلی اور شہدکی مکھی کازہرجیسی چیزیں بھی قابل فروخت ہیں اور ان سے ان  کسانوں کو بڑی مدد سکتی ہے جو بصورت دیگر جسمانی محنت والے کاموں کے لئے شہروں کا رخ کرتے ہیں ۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں تقریبا200ملین بی کالونیزکے قیام کا امکان ہے جب کہ فی الحال 3.4ملین بی کالونیزہی ہیں ۔بی کالونیز کی تعداد بڑھنے سے نہ صرف شہد کی مکھیوں سے متعلق مصنوعات کی پیداوار میں اضافہ ہوگابلکہ اس سے خطے میں زرعی اورباغبانی سے متعلق پیداواریت کو تقویت دینے میں بھی مددملے گی ۔

یہ بات قابل ذکرہے کہ کے وی آئی سی نے 2017سے شمال مشرق میں ہی تقریبا 30ہزار بی باکسیز تقسیم کئے ہیں ۔ اور اس طرح سے تقریبا3ہزار تعلیم یافتہ لیکن بے روزگارکسانوں کے لئے شہدکی پیداوار کے شعبے میں روزگارکے اضافی مواقع پیداہوئے ہیں ۔ اس سال کے وی آئی سی کا منصوبہ اروناچل پردیش میں تقریبا 2500بی باکسیز تقسیم کرنے کا ہے جب کہ آئندہ سال اس کاہدف تقریبا10ہزار بی باکسیز تقسیم کرنے کا ہے ۔

1960کی دہائی سے لے کر اب تک پہلی مرتبہ کے وی آئی سی نے دونئے کھادی اداروں ، لوٹ فارسوشل ویلفیئر ، توانگ اور رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی پاپم پارے کو رجسٹر کیاہے تاکہ خطے میں کھادی دستکاری کو فروغ دیاجاسکے ۔

***************

( م ن  ۔م م  ۔ ع آ)

U-547


(Release ID: 1601951) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi