امور داخلہ کی وزارت
نربھیا فنڈ اسکیم کے تحت سینٹرل فارنسک لیبارٹری میں جدید طرز کا ڈی این اے تجزیہ سینٹر کا قیام
Posted On:
04 FEB 2020 2:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 4 فروری / داخلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں نئے طرز کے فورنسک ڈی این اے تجزیہ لیب کے قیام سے متعلق ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ نربھیا فنڈ اسکیم کے تحت چندی گڑھ میں سینٹرل فارنسک سائنسیز لیبارٹریز میں جدید طرز کاڈی این اے اینالیسس سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ یہ سینٹرل 99.76 کرو ڑ روپے کی لاگت سے قائم کیا گیا ہے۔ اس سینٹرکے قیام سے جنسی دست درازی ، مردم کشی ،باپ ہونے کی حقیقت، انسان کی شناخت اور مائی ٹوکانڈریل ڈی این اے سے متعلق 2000فارنسک معاملوں کی جانچ کی جاسکتی ہے۔
داخلی امور کی وزارت نے نربھیا فنڈ اسکیم کے تحت 13 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ریاستی فورنسک سائنس لیبارٹیریوں میں ، سائبر فورنسک یونٹس کے قیام اور ڈی این اے کو اپ گریڈ کرنے کو منظوری دے دی ہے۔
اس کے علاوہ 25 ریاستوں کو سال 20-2019 میں پولیس فورسیز کی جدید کاری کے لئے اس اسکیم کے تحت سالانہ اسٹیٹ ایکشن پلان کے حصے کے طو رپر ڈی این اے تجزیہ کی سہولیات سمیت فورنسک سائنس کی سہولتوں کو مستحکم کرنے کے لئے 108.40 کروڑ روپے دیئے گئے ہیں۔
فورنسک سائنسز کے ڈائریکٹوریٹ کے پاس بھوپال، چنڈی گڑھ گوہاٹی، حیدر آباد ، پنے اورکولکتہ میں چھ سینٹرل فورنسک سائنس لیبارٹریاں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ح ا۔ ج۔
U- 532
(Release ID: 1601922)
Visitor Counter : 115