صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت ویلنیس سینٹرس کا قیام
Posted On:
04 FEB 2020 1:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی 04 فروری :آیوشمان بھارت ۔ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹرس ( اے بی ۔ایچ ڈبلیوسی ) کے تحت ملک بھرکے 1.5لاکھ سب ہیلتھ سینٹرس اورپرائمری ہیلتھ سینٹرکو ہیلتھ اینڈویلنیس سینٹرس میں تبدیل کیاجاناہے تاکہ دسمبر 2022تک مسلسل دیکھ بھال کے نقطہ ٔنظر سے کمیونٹی کی سطح پر جامع پرائمری ہیلتھ کیئر( سی پی ایچ سی ) کا التزام کیاجاسکے ۔ ان التزامات میں انسدادی صحت دیکھ بھال اور صحت فروغ کے پروگرام شامل ہیں ۔ آیوشمان بھارت ۔ ہیلتھ اینڈویلنیس سینٹرس کے آغاز کا منصوبہ حسب ذیل ہے :
مالی سال 19-2018 =15000
مالی سال 19-2018 =25000(مجموعی طورپر40000)
مالی سال 19-2018 =30000(مجموعی طورپر70000)
مالی سال 19-2018 =40000(مجموعی طورپر110000)
31دسمبر ، 2022تک =40000(مجموعی طورپر150000)
آیوشمان بھارت ۔ ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹرس پورٹل کے مطابق مالی سال 19-2020تک 40000آیوشمان بھارت ۔ ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹرس کے قیام کے ہدف کے مقابلے میں ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو 62000 آیوشمان بھارت ۔ ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹرس دیئے گئے ہیں ۔ 30جنوری ،2020تک 29214 آیوشمان بھارت ۔ ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹرس کام کررہے ہیں ۔
سال 2019میں آیوشمان بھارت ۔ ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹرس کے آپریشنلائزیشن کے تعلق سے 4علاقائی ورکشاپوں کا انعقاد کیاگیا تاکہ ریاستوں کواس جانب توجہ دلائی جاسکے ۔ مزید برآں آیوشمان بھارت ۔ ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹرس کے قیام کے جائزے کے لئے مستقل طورپر میٹنگوں اورویڈیوکانفرنسوں کا انعقاد کیاجاتاہے ۔
قومی صحت مشن کے تحت ریاستوں کو تکنیکی اورمالی تعاون دستیاب کرایاجاتاہے تاکہ وہ اپنے پرائمری ہیلتھ کیئرنظام کو مضبوط کرسکیں ۔ جس میں ہیلتھ کیئر مراکز کو آیوشمان بھارت ۔ ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹرس میں تبدیل کرنا بھی شامل ہے ۔ قومی صحت مشن کے تحت مطلوبہ انسانی وسائل کو برسرعمل لانے ، موجودہ پرائمری ہیلتھ ورکروں کی ایک سے زیادہ شعبوں میں کام کرنے کی اہلیت پیداکرنے ، ان کی صلاحیت سازی ، دواؤں اورجانچ کی سہولتوں میں وسعت دینے ، بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے ٹیبلیٹس /ڈیسک ٹاپس کی دستیابی کی صورت میں ڈیجیٹل کاری ، ٹیلی میڈیسن /انفارمیشن ٹیکنالوجی پلیٹ فارموں ، صحت فروغ سے متعلق سرگرمیوں کو شامل کرنے ، کمیونٹی کو منظم کرنے اور ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹرس کے ذریعہ آیوشمان بھارت ۔ جامع پرائمری صحت دیکھ بھال سے متعلق آپریشنل گائڈلائنس میں طے شدہ ضابطوں کے مطابق اضافی مالی امداد کے لئے بھی مالی مدد دستیاب کرائی جاتی ہے ۔
صحت وکنبہ بہبود کے وزیرمملکت جناب اشونی کمارچوبے نے آج یہ اطلاع راجیہ سبھامیں ایک تحریری جواب میں دی ۔
***************
( م ن ۔م م ۔ ع آ)
U-543
(Release ID: 1601909)
Visitor Counter : 124