نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیلو انڈیا پروگرام

Posted On: 03 FEB 2020 3:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 3 فروری /نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کرن رجیجو نے  ایک سوال کے تحریری جواب میں آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ     ‘کھیلو انڈیا’ کے تحت قومی سطح کے  اب تک تین مقابلے منعقد کئے گئے ہیں ۔  ان مقابلوں کی تفصیلات جدول میں دی گئی ہے۔

کھیلو انڈیا کا مقصد  کھیل کود کے کلچر کو فروغ دینے کے علاوہ    کھیل کود میں   عمدگی کی سطح  حاصل کرنا ہے۔  یہ اسکیم  اپنی موجودہ شکل میں   1428.09 کروڑ روپے کی مالی خرچ سے   اکتوبر 2017 میں تین سال کے لئے شروع ہوئی تھی۔    ان میں سے اب تک   1358.31 کروڑ روپے   خرچ کئے جاچکے ہیں اور  باقی  ماندہ  69.78 کروڑ روپے   اسکیم کے  تیسرے اور آخری سال  کے لئے دستیاب ہیں۔  مالی سال 20-2019 کے بعد  کھیلو انڈیا اسکیم پر نظر ثانی کی جارہی ہے۔ سوسائٹی فار   اکنامک ڈیولپمنٹ    اینڈ انوائرمنٹل  منجمنٹ  (ایس ای ڈی ای ایم) کی  کھیلو انڈیا اسکیم کے جائزے کے لئے تھرڈ پارٹی کے طور پر تقرری کی گئی ہے۔  کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت   فی الحال 47 کھلاڑیوں کو فائدہ ہوا ہے  ۔ان میں 1335  کو رہائشی تربیتی سہولیات  کا فائدہ پہنچا ہے۔   زیر تربیت کھلاڑیوں اور امدادی    تقریبات  کے انعقاد کو اسکیم  کی مجوزہ   نظر ثانی میں شامل   کئے جانے کی امید ہے۔  حکومت  کھیلو انڈیا اسکیم    میں توسیع  اور تمام ضروری مالی امداد  مہیا کرانے   کے لئے پابند عہد ہے۔  

جدول

کھیلو انڈیا کے تحت   منعقدہ  قومی   مقابلوں کی تفصیلات

نمبر شمار

مقابلے کا نام

مقام

تاریخ

شرکا کی تعداد

صلاحیت کا انتخاب /شارٹ لسٹنگ

تبصرہ

1

پہلا کھیلو دہلی انڈیا اسکول گیمس

دہلی

31.01.2018 to 08.02.2018

3,507

563

کھیلوں کے پہلے مقابلے میں 17 سال سے کم عمر کے لڑکے لڑکیوں کے گروپ کے لئے   16 مقابلے تھے ۔دوسرےمقابلےمیں انڈر  17 اورانڈر 21 گروپ کے (لڑکے لڑکیوں  )  اور کھیل کے  16 مقابلوں کا انعقاد ہوا جبکہ    کھیلو انڈیا کے تیسرے ایڈیشن میں    انڈر17 اور انڈر 21 عمر گروپ کے   لڑکے لڑکیوں کے لئے کھیل  کود  کے 20 مقابلوں کا انعقاد ہوا

2

دوسرا پہلا کھیلو پنے یوتھ گیمس

پنے

 

09.01.2019 to 20.01.2019

5,925

512

3

تیسرا کھیلو گوہاٹی یوتھ گیمس

گوہاٹی

 

10.01.2020 to 22.01.2020

6,130

540

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ش س  ۔ ج۔

U- 514


(Release ID: 1601789)
Read this release in: English , Bengali