وزارت دفاع

دفاعی بجٹ 21-2020

Posted On: 02 FEB 2020 1:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 02 فروری 2020 / وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے یکم فروری 2020 کو پارلیمنٹ میں مالی سال 21-2020  کے لیے جو عام بجٹ پیش کیا اُس میں مجموعی طور پر 30,42,230  کروڑ روپے  کا بجٹ دیا گیا ہے جس میں سے 3,37,553   کروڑ روپے دفاع کے لیے مختص کیے گئے ہیں (دفاعی پنشن کو چھوڑ کر)  بجٹ تخمینہ 21-2020 میں دفاعی پنشن کے لیے 1,33,825  کروڑ روپے کی رقم فراہم کرائی گئی ہے۔ دفاع کےلیے  مختص رقم  (471378 کروڑ روپے) جس میں دفاعی پنشن شامل ہے، مالی سال 20-2019 کے مقابلے میں 40367.21 کروڑ روپے زیادہ ہے۔  کل دفاعی بجٹ سال 21-2020 کےلیے مرکزی حکومت کےکل سرکاری اخراجات کا 15.49 فیصد ہے۔

اس سال مختص کیے گئے 471378 کروڑ روپے مالی سال 20-2019 کے لیے بجٹ تخمینے (431010.79 کروڑ روپے ) سے 9.37 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 21-2020 کے لیے  وزارت دفاع کے تحت دفاعی خدمات اور تنظیموں /محکموں کے لیے مختص کیے گئے 337553 کروڑ روپے میں سے 218998 کروڑ روپے ریونیو (خالص) اخراجات اور 118555 کروڑ روپے کیپٹل اخراجات کے لیے مختص کیے گئے  ہیں۔ کیپیٹل اخراجات کے لیے مختص کی گئی 118555 کروڑ روپے کی رقم میں جدید کاری سے متعلق اخراجات شامل ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن۔ ا گ ۔ م ت ح ۔

U-492

 

 



(Release ID: 1601647) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi