وزارت خزانہ

مرکزی بجٹ 21-2020 میں سیاحت کے شعبے کو 2500 کروڑ روپئے دیے جانے کی تجویز ہے


ثقافت کی وزارت کیلئے 3150 کروڑ روپئے کی تجویز ہے

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہیریٹیج اینڈکنزرویشن قائم کیاجائے گا

8نئے میوزیم قائم کیے جانےکی تجویز ہے،5میوزیموں کی بڑی اووہالنگ کرائی جائے گی

5اہم مقامات پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کرائی جائے گی

Posted On: 01 FEB 2020 2:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی، یکم فروری 2020،بین الاقوامی اور گھریلو دونوں طرح کے سیاحوں کیلئے ہندوستان کو ایک خوبصورت سیاحتی مقام بنانے کے مقصد سے وزیرخزانہ نے سیاحت کے شعبے کے لئے سال21-2020 میں 2500 کروڑ روپئے مختص کرنےکی تجویز پیش کی ہے۔سیاحت کےعلاوہ خزانےاور کارپوریٹ اُمور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملاسیتارمن نےآج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 21-2020 پیش کرتے ہوئے ثقافت کی وزارت کیلئے 3150 کروڑ روپئے مختص کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔

میوزیولوجی اور آثار قدیمہ کے موضوعات میں تربیت یافتہ وسائل فراہم کرانےکےمقصد سے وزیر خزانہ نے پہلاانڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہیریٹیج اینڈکنزرویشن قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے جس کادرجہ ڈیمڈ یونیورسٹی  کاہوگا اورجو ثقافت کی وزارت کے تحت کام کریگا۔ انہوں نے کہا ‘‘میوزیولوجی  اور آثار قدیمہ جیسے موضوعات میں علم کاحصول ایسی تحقیقات کی سائنسی شہادتیں جمع کرنے اور ان کا تجزیہ کرنے  اور اعلیٰ معیار والے میوزیم  کے ذریعے اسےلوگوں تک پہنچانے کیلئے   ضروری ہے’’۔

بہتر درجہ بندی کے ذریعے سیاحت سےہونےوالے محصول میں بہتری آنے کاذکرکرتےہوئے وزیر خزانہ نے کہا ‘‘ہندوستان 2014 میں  ٹریول اور سیاحتی مسابقت  کے عدد اشاریہ (عالمی اقتصادی فورم )میں 65ویں مقام پر تھا جو کہ 2019  میں  34ویں مقام پر آگیا’’۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے  ‘‘غیرملکی زرمبادلہ کی آمدنی  1.75 لاکھ کروڑ سے بڑھ کر جنوری 2019 کی مدت کے لئے  7.4فیصد بڑھ کر 1.88 لاکھ کروڑ روپئے ہوگئی ہے’’۔

سیاحت  میں نئی جان پھونکنےکیلئے ایک بڑے قدم کے طور پر محترمہ نرملا سیتارمن نے 8 نئے میوزیموں کی تجویز پیش کی ہے، جس میں  5 اہم مقامات کے آس پاس بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کےعلاوہ ہندوستان بھر میں 5 بڑے میوزیموں کی  جدید کاری کی تجویز  بھی پیش کی  گئی ہے۔

مرکزی وزیر خزانہ نے درج ذیل تجویز پیش کی:

  • درج ذیل مقامات پر میوزیم کے ساتھ آثار قدیمہ کے 5 مقامات اہم مقامات کے طور پر قائم/ تیار کیے جائیں گے:
    • راکھی گڑھی (ہریانہ)
    • ہستنا پور (اترپردیش)
    • شیوساگر (آسام)
    • دھولاویرا (گجرات)
    • آدیچنالور (تمل ناڈو)
  • جہاز رانی کی وزارت کے ذریعے  لوتھال ،احمدآباد  میں  ہڑپّاکے دور  پر روشنی ڈالنےکیلئے  سمندری میوزیم
  • کولکاتا:
    • انڈین میوزیم  : وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے جنوری 2020 میں کیے گئے اعلان کےمطابق  ہندوستان میں سب سے پرانےمیوزیم کی تزئین کاری کی جائے گی۔
    • تاریخی  اولڈمنٹ بلڈنگ میں نیومسمیٹکس  اورٹریڈ میوزیم  قائم کیے جائیں گے۔
  • رانچی (جھارکھنڈ) میں قبائلی میوزیم کے قیام کیلئے امداد ۔
  • ہندوستان بھر میں چار مزید میوزیموں کی تجدیدکاری اور تزئین کاری۔

ترقی اور روزگار کے مواقع پیداکرنےمیں مجوزہ اسکیم میں ریاستوں کے  رول کی شناخت کرتے ہوئے محترمہ سیتارمن نے کہا ‘‘سیاحت کی ترقی براہ راست ترقی اور روزگار سے متعلق ہے۔ ریاستوں کو اس سلسلے میں اہم رول ادا کرنا ہے۔ مجھے توقع ہے  کہ ریاستی حکومتیں شناخت کیے گئے مقامات کے لئے  ایک نقشہ راہ تیار کریں گی اور  2021کے دوران مالیاتی منصوبے بھی تیار کریں گی جس کے لئے  21-2020 میں  ریاستوں کو مخصوص گرانٹ فراہم کرائی جائے گی۔

********

 (م ن۔اگ ۔ ع ن)

U-471



(Release ID: 1601488) Visitor Counter : 101