وزارت آیوش

ممکنہ کورونا وائرس چھوت سے متاثرہ معاملات میں سانس کی نلی میں رونما ہونے والی علامات اور تکالیف کے سد باب کے لئے مشورے

Posted On: 29 JAN 2020 3:49PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 29 جنوری / 29 جنوری ، 2020 ء کو جاری کئے گئے تدارکی اقدمات کے سلسلے کے تحت  ممکنہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سانس لینے کے عمل میں لاحق ہونے والی تکلیف کی علامات کو کم کرنے کے لئے مشورے  :

آیوش  نظامِ ادویہ روایتی صحتی  طریقۂ علاج پر مبنی ہے ۔    ملک میں روایتی حفظانِ صحت نظام  امراض سے لڑنے کے لئے اندازِ حیات کے مشورے فراہم کرتاہے ، جن کی مدد سے مختلف النوع چھوت والی بیماریوں پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ حال ہی میں کورونا وائرس کی وباء پھیلی ہے اور اس کے نتیجے میں تنفس کا عمل خاص طور پر متاثر ہوتا ہے ۔  آیوش کی وزارت  تدارکی اقدامات کے طور پر  مشورے جاری کر رہی ہے ، تاہم اِسے کورونا  وائرس چھوت کے لئے معالجاتی مشورہ نہیں سمجھا جانا چاہیئے ۔ آیوش کی وزارت کے تحت تحقیقی کونسلیں  مختلف النوع صحتِ عامہ سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہیں اور عوام الناس کے لئے وقتاً فوقتاً اندازِ حیات سے مربوط مشورے جاری کرتی رہتی ہے ۔ 

 

  • آیورویدک طریقۂ علاج کے مطابق درجِ ذیل تدارکی   انتظاماتی اقدامات کی سفارش کی جاتی ہے   :
  • شادانگ پانیا  ( مستا  ، پارپت ، اُشیر ، چندن  ، اڈیچیا اور ناگر ) مشروب کے طور پر  پروسیس کرکے  ( 1 لٹر پانی میں 10 گرام پاؤڈر ابالیں ، یہاں تک کہ یہ آدھا رہ جائے ) کا استعمال کریں ۔ اسے بوتل میں محفوظ رکھیں اور جب پیاس لگے تو یہی پئیں ۔
  • آیور ویدک طریقۂ علاج کے مطابق بیماریوں سے محفوظ رکھنے والی دوائیں لیں ۔
  • صحت بخش غذا کے نظام کے ذریعے جسم کے بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے نظام کو مستحکم بنایا جائے گا ، ساتھ ہی ساتھ اندازِ حیات پر بھی نظر رکھی جائے گی ۔
  • دن میں دو مرتبہ گرم پانی سے 5 گرام اگستیا ہرِت یاکی لیں ۔
  • دن میں دو مرتبہ 500 ملی گرام شمشا منی وٹی لیں ۔
  • تری کَٹو ( پیپالی ، مارِچ اور شُنتھی  ) کا پاؤڈر 5 گرام اور 3 سے 5 تلسی کی پتیاں  ( 1 لٹر پانی میں ابالیں ، یہاں تک کہ یہ آدھا لٹر رہ جائے اور اسے ایک بوتل میں محفوظ کر لیں اور جب ضرورت ہو ، اسے تھوڑا تھوڑا پئیں ۔
  • پرتی مارسا  نسیا : اَنو تیل / سیسم کا تیل  دونوں نتھنوں میں روزانہ صبح کے وقت ڈالیں ۔

 

  • ہومیوپیتھی طریقۂ علاج کے مطابق درجِ ذیل تدارکی   انتظاماتی اقدامات کی سفارش کی جاتی ہے   :

اس گروپ کے ماہرین نے منجملہ دیگر چیزوں کے یہ سفارش بھی کی ہے کہ  ہومیو پیتھی کی دوا  اَرزے نکم  البم 30 کو کورونا وائرس چھوت   سے بچنے کے لئے تدارکی طور پر  حفظ ما تقدم کے طو ر پر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ اسے آئی ایل آئی کی صورت میں روک تھام کے لئے بھی   استعمال میں لانے کے لئے سفارش کی گئی ہے ۔ اس نے  3 دن تک خالی پیٹ   اَرزے نکم  البم 30 کی ایک خوراک استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ اگر  معاشرے میں  کورونا وائرس چھوت پھیلتا ہے تو یہی خوراک اسی ترتیب سے ایک مہینے کے بعد بھی لینی چاہیئے ۔

 

  • یونانی  طریقۂ علاج کے مطابق درجِ ذیل تدارکی   انتظاماتی اقدامات کی سفارش کی جاتی ہے   :
  • 3 گرام بہی دانہ ، عناب ، ززی پھس ( ججبے لِن ) 5 عدد سپستان  ( کورڈیا  مکسا لن ) 7 عدد ایک لیٹر پانی میں ابالیں ، یہاں تک کہ یہ آدھا رہ جائے ، اسے بوتل میں محفوظ کر لیں اور حسب ضرورت تھوڑا تھوڑا پئیں ۔ 
  • بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے جسمانی نظام کو مضبوط بنانا ہوتا ہے ۔ اس مقصد کے لئے دن میں ایک مرتبہ 3 سے 5 مرتبہ خمیرہ مروارید لیا جا سکتا ہے ۔

 

  1. یہ مشورہ نامہ محض اطلاع کے لئے جاری کیا گیا ہے اور اسے ترجیحاتی طور پر  رجسٹرڈ آیوروید / ہومیو پیتھی  اور یونانی پریکٹشنروں کے مشورے سے ہی بروئے کار لایا جانا چاہیئے ۔

 

 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( م ن ۔  ع ا  )      ( 29 – 01 – 2020 )

U. No.413

 



(Release ID: 1601032) Visitor Counter : 639


Read this release in: English , Hindi