وزارت آیوش

کورونا وائرس کے سلسلے میں ضروری ہدایات


کورونا وارئس چھوت کی روک تھام کے لئے ہومو پیتھی

کورونا وائرس چھوت سے نمٹنے کے لئے یونانی دوائیں مفید

Posted On: 29 JAN 2020 10:29AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 29 جنوری / پُر اسرار  نیا کورونا  وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ پوری دنیا  اس کورونا وائرس کے خوف کا شکار ہے ۔ وزارتِ آیوش   ، حکومت ہند کے تحت تحقیقی کونسلوں  نے  بھارت کی روایتی ادویہ اور طریقۂ علاج  یعنی آیور وید ، ہومو پیتھی اور یونانی پر مبنی   ہدایات جاری کی ہیں ۔ 

آیور ویدک طریقۂ علاج کے مطابق درج ذیل تدارکی اقدامات کا مشورہ دیا جاتا ہے :

  • ذاتی طور پر حفظانِ صحت کا خیال رکھیں ۔
  • اپنے ہاتھوں کو  تھوڑی تھوڑی دیر پر صابن سے کم از کم 20 سیکنڈ تک دھوئیں ۔  اگر رقیق شکل میں صابن دستیاب نہ ہو ،  دیگر صابن استعمال کریں ۔
  • شادانگ پانیا  ( مستا  ، پارپت ، اُشیر ، چندن  ، اڈیچیا اور ناگر ) مشروب کے طور پر  پروسیس کرکے  ( 1 لٹر پانی میں 10 گرام پاؤڈر ابالیں ، یہاں تک کہ یہ آدھا رہ جائے ) کا استعمال کریں ۔ اسے بوتل میں محفوظ رکھیں اور جب پیاس لگے تو یہی پئیں ۔
  • اپنی آنکھ ، ناک اور منہ بغیر دھلے ہاتھوں سے نہ چھوئیں ۔
  • ایسے لوگ  ، جو بیمار ہیں ، ان سے قریبی تعلق نہ بنائیں ۔
  • جب آپ بیمار ہوں تو گھر پر ہی رہیں ۔
  • کھانستے یا چھینکتے وقت اپنا چہرہ ڈھک لیں ۔
  • اکثر و بیشتر ، جن چیزوں یا سطحوں کو چھوتے ہیں ، انہیں صاف ستھرا رکھیں ۔
  • این 95 ماسک کا استعمال  سفر کے دوران یا عوامی مقامات پر کریں تاکہ ہوا سے چھوت کا اثر نہ ہو ۔
  • اگر آپ کو کورونل وائرل چھوت کا شبہ ہو  تو ماسک پہنیں اور قریب ترین اسپتال سے رابطہ قائم کریں ۔
  • آیوروید  طریقۂ علاج کے مطابق  محفوظ رکھنے والی دوائیں  ۔
  • صحت بخش غذا کے نظام کے ذریعے جسم کے بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے نظام کو مستحکم بنایا جائے گا ، ساتھ ہی ساتھ اندازِ حیات پر بھی نظر رکھی جائے گی ۔
  • دن میں دو مرتبہ گرم پانی سے اگستے  ہرت یاکی 5 گرام استعمال کریں ۔
  • دن میں دو مرتبہ 500 گرام شمشا منی وَٹی  استعمال کریں ۔
  • تری کَٹو ( پیپالی ، مارِچ اور شُنتھی  ) کا پاؤڈر 5 گرام اور 3 سے 5 تلسی کی پتیاں  ( 1 لٹر پانی میں ابالیں ، یہاں تک کہ یہ آدھا لٹر رہ جائے اور اسے ایک بوتل میں محفوظ کر لیں اور جب ضرورت ہو ، اسے تھوڑا تھوڑا پئیں ۔
  • پرتی مارسا  نسیا : اَنو تیل / سیسم کا تیل  دونوں نتھنوں میں روزانہ صبح کے وقت ڈالیں ۔

 

  1. یہ مشورہ صرف اطلاع کی غرض سے فراہم کرایا گیا ہے اور اس کا استعمال  درج رجسٹر آیورویدک پریکٹشنر کے مشورے سے کیا جانا چاہیئے ۔

 

وزارتِ آیوش  کے ایماء پر  ہومیو پیتھی کی مرکزی تحقیقی کونسل ( سی سی آر ایچ   ) نے  28 جنوری ، 2020 ء کو اپنے سائنٹفک مشاورتی بورڈ کی 64 ویں میٹنگ میں کورونا وائرس چھوت  کو  ہومیو پیتھی کے ذریعے  روکنے کے موضوع پر تبادلۂ خیالات کئے ۔  اس گروپ کے ماہرین نے منجملہ دیگر چیزوں کے یہ سفارش بھی کی ہے کہ  ہومیو پیتھی کی دوا  اَرزے نکم  البم 30 کو کورونا وائرس چھوت   سے بچنے کے لئے تدارکی طور پر  حفظ ما تقدم کے طو ر پر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ اسے آئی ایل آئی کی صورت میں روک تھام کے لئے بھی   استعمال میں لانے کے لئے سفارش کی گئی ہے ۔ اس نے  3 دن تک خالی پیٹ   اَرزے نکم  البم 30 کی ایک خوراک استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ اگر  معاشرے میں  کورونا وائرس چھوت پھیلتا ہے تو یہی خوراک اسی ترتیب سے ایک مہینے کے بعد بھی لینی چاہیئے ۔ ماہرین کے گروپ نے یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ  ہوا کے ذریعے پھیلنے والے چھوت کی روک تھام کے اقدامات بھی کئے جانے چاہئیں اور یہ اقدام وزارتِ صحت اور کنبہ بہبود ، حکومتِ ہند کی جانب سے اِس بیماری کی روک تھام کے لئے کئے جانے چاہئیں ۔

 

کورونا وائرس چھوت کی علامات کی صورت میں اِس سےنمٹنے کے لئے مفید یونانی ادویہ

  1. شربتِ عناب  10 سے 20 ملی لٹر دن میں دو مرتبہ ۔
  2. تریاقِ اربع  3 سے 5 گرام دن میں دو مرتبہ ۔
  3. طریاق  نزلہ  5 گرام ، دن میں دو مرتبہ ۔
  4. خمیرہ مروارید  3 سے 5 گرام ، دن میں ایک مرتبہ ۔
  5. کھوپڑی اور سینے پر روغن بابونا / روغن موم اور کاکوری بام کی مالش کریں  ۔
  6. نتھنوں پر ہلکے سے روغن بنفشہ لگائیں ۔
  7. دن میں چار مرتبہ تازے پانی سے عرق عجیب 4 سے 8 بوند لیں ۔
  8. بخار کی صورت میں  حب اکسیر بخار دو گولیاں ، دن میں 2 مرتبہ نیم گرم پانی سے لیں ۔
  9. شربت نزلہ   10 ملی لیٹر کو  100 ملی لیٹر نیم گرم پانی میں ملاکر  دن میں دو مرتبہ لیں ۔
  10. قرص سعال   دن میں در مرتبہ چبائیں ۔
  11.  درج ذیل واحد یونانی دوا سے کشید کیا گیا عرق شربت خاکسیر کے ساتھ لینا بہت مفید ہے ۔

 

نمبر شمار

یونانی دواکا نام

عام نام

نباتاتی نام

  1.  

چرائیتا

انڈین جینشین

سویرٹیا چراٹا کرست

  1.  

کاسنی

عام چکوری

چچوریو منٹی بس لِن

  1.  

افسنتین

عام سیگورٹ

ارٹمیسیا ایبسنتھیم لِن

  1.  

نان خواہ

اجوائن

ترشی اسپرمو ممّی  اسپریگ

  1.  

گاؤزبان

بوریج

بوریج آفیشینالس لِن

  1.  

نیم کی چھال

مرگوسا

آزادریرک ٹینڈیکا اے جَس

  1.  

ساد کوفی

سَپریول

سائپرس کیریسس آر بی آر

 

12 ۔ درج ذیل یونانی دوائیں بھی   جوش دے کر جوشاندے کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہیں  :

 

نمبر شمار

یونانی دواکا نام

عام نام

نباتاتی نام

مقدار

  1.  

بہی دانا

کوئنس

سڈونیا اوب لونگا

3 گرام

  1.  

عناب

ججوبی

ززی پھس ججوبی لِن

7 عدد

  1.  

سپستان

اسریاں پلم

کورڈای مکسا لِن

7 عدد

  1.  

دارچینی

سِنا مون

سِنے مومو مزی لینی کم

3 گرام

  1.  

بنفشہ

سوئیٹ وائلیٹ

ویولا اوڈوراٹا لِن

5 گرام

  1.  

برگِ گاؤزبان

بوریج

بوراگو آفیسنالس لِن

7 گرام

 

13 .گلا خراب ہونے کی صورت میں درج ذیل یونانی  ادویہ کا جوشاندہ استعمال کریں ۔

 

نمبر شمار

یونانی دوا کا نام

نباتاتی نام

مقدار

  1.  

خشخاش

پپورسو منی فیرم

12 گرام

  1.  

بزرل البنج

ہیسو سیاموس نگر

12 گرام

  1.  

پوست خشخاش

پپاورسو منی فیرم

12 گرام

  1.  

برگِ موارد ( ہبّو لاس )

مرتوس کمونس

12 گرام

  1.  

تخمِ کاہو مکاشر

لیکٹوکا ستویا

12 گرام

  1.  

گلِ سرخ

روسا ڈماس سینا

12 گرام

 

غذا سے متعلق سفارشات

یونانی  معالج کی سفارشات کے مطابق زود ہضم ، ہلکی اور  ملائم غذائیں استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔

 

 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( م ن ۔  ع ا  )      ( 29 – 01 – 2020 )

U. No.412

 



(Release ID: 1601030) Visitor Counter : 1536


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali