خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

یونیورسٹیوں میں معروف خواتین کے نام پر چیئرس کا قیام نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے لئے ترغیب دینے کی پہل

Posted On: 24 JAN 2020 5:16PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی،24؍جنوری،خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت  بچیوں کے قومی  دن کے موقع پر مختلف شعبوں میں 10 چیئرس قائم کرنے جارہی ہے، جس کا مقصد خواتین کو  تحقیقی سرگرمیوں میں شرکت کے لئے ہمت افزائی کرنا ہے۔ معروف خواتین ایڈمنسٹریٹرس ، فنکار، سائنس داں اور سماجی مسلح کے نام پر یونیورسٹیوں میں چیئر س کے قیام کی یہ پہل یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کی امداد سے شروع کی جارہی ہے۔ اس کا خاص مقصد خواتین کو اعلیٰ تعلیم  کے حصول اور  اپنے  شعبے میں بہترین کارکردگی حاصل کرنے  کے لئے ترغیب دینا ہے۔ یہ پہل کامیاب خواتین کو اجاگر کرکے نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو  اعلیٰ تعلیم  کے لئے تحریک دینے کا کام کرے گی۔

یوجی سی کے ذریعے تجویز کردہ اور وزارت  کی منظور کردہ چیئرس مندرجہ ذیل ہیں:

نمبر شمار

موضوع

چیئر کا مجوزہ نام

1.

انتظامیہ

دیوی اہلیہ بائی ہولکر

2.

ادب

مہادیوی ورما

3.

مجاہد آزادی (شمال مشرق)

رانی گائیدن لیو

4.

طب اور صحت

 آنندی بائی گوپال راؤ جوشی

5.

پرفارمنگ آرٹ

مدورئی شان موکھاودیبو سبا لکشمی

6.

جنگلات/ جنگلی حیات کا تحفظ

امریتا دیوی (بینی وال)

7.

ریاضی

لیلاوتی

8.

سائنس

 کملا سوہونی

9.

شاعری اور تنقید

 لال دید

10.

تعلیمی اصلاحات

 ہندا مہتا

اس تجویز کے لئے 50 لاکھ روپے فی چیئرس سالانہ اور   10 چیئرس کے قیام کے لئے کُل 5 کروڑ روپے  سالانہ کے اخراجات  کا تخمینہ ہے۔ یہ چیئرس ابتدائی طور پر رہنما خطوط کے مطابق 5 سال کے لئے قائم کی جائیں گی۔

یونیورسٹیاں سالانہ چیئر کی پیش رفت کا جائزہ لیں گی اور  چیئر کی سرگرمیوں اور ان کے نتائج کے بارے میں پانچ سال بعد  یو جی سی کو رپورٹ پیش کریں گی۔ البتہ یوجی سی چیئر کا جائزہ لے سکتی اور  اس کو جاری رکھنے کے بارے میں غور کرسکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-وا- ق ر)

U-358


(Release ID: 1600471) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi