وزارتِ تعلیم
مرکزی حکومت جموں وکشمیر کی ترقی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے: سنجے دھوترے
Posted On:
22 JAN 2020 7:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 22؍جنوری2020: انسانی وسائل کی ترقی؍مواصلات اور الیکٹرونکس اور اطلاعات ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں حکومت نے جموں و کشمیر کے لیے 80 ہزار کروڑ روپے کے ایک ترقیاتی پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم اور اےآئی آئی ایمز کا قیام کرنا ہے اور شاہراہوں ، بجلی کی پیداوار اور سینچائی کے پروجیکٹوں کی ترقی کی اجازت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروجیکٹوں کا تیزی سے جائزہ بھی لیا جارہا ہے جو پچھلے کئی دہائیوں سے ادھورے پڑے ہیں۔
انہوں نے یہ بات آج مرکزی حکومت کی خصوصی عوامی رابطے کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کالا کوٹ میں کہی تاکہ جموں و کشمیر اور اس کے عوام کی مجموعی ترقی کے لیے حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں کے نفاذ کے بارے میں معلومات کو عام کیا جاسکے۔
جموں و کشمیر کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران جناب دھوترے نے راجوری ضلع کے کالاکوٹ اور نوشیرا بلاکوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں حکومت کے کئی پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا اور عام لوگوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے مختلف اداروں کا بھی دورہ کیا اور اپنے تمام تینوں وزراءکی نگرانی میں مختلف محکموں کے سینئر افسران کے ہمراہ جموں و کشمیر کے سینئر افسروں کے ساتھ باری باری سے اسکیموں کا جائزہ لیا اور ان سے بات چیت بھی کی۔
اس دورے کا اہم مقصد حکومت ہند کی مختلف ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں عام لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنا تھا تاکہ وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج (پی ایم ڈی پی)کے تحت مختلف پروجیکٹوں پر عمل آوری کو تیز کیا جاسکے اور منفرد مستفیدین کو سامنے رکھتے ہوئے مختلف اسکیموں کے مؤثر نفاذ کو عملی جامع پہنایا جاسکے۔ اس کے علاوہ اڑچنیں دور کرتے ہوئے طویل عرصے سے زیر التوا پرجیکٹوں کو پھر سے شروع کیا جاسکے اور ساتھ ہی ساتھ شفافیت کے ساتھ ساتھ مؤثر انتظامیہ کو یقینی بنایا جاسکے۔
جناب دھوترے نے جموں وکشمیر کے عوام کو ان مختلف اقدامات کے بارے میں باخبر کیا جو مرکزی حکومت کی طرف سے خطے کی تیز تر ترقی کے لیے کیے گئے ہیں، خاص کر دفعہ 370 کی منسوخی اور نئے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تشکیل کے بعد اس طرح کے خصوصی عوامی رابطے کے پروگرام کا ایک اہم مقصد 50 سے زیادہ مرکز کی اسکیموں کو جموں و کشمیر کے عوام تک لے جانا ہے۔ ان اسکیموں کے نفاذ اور انہیں مؤثر طورپر مقبقل بنانے کے لئے مرکز کے زیر انتظام نئے علاقے میں مساوی مواقع؍تعلیمی، معاشی ترقی اور روزگار پیدا ہونے اور صنعتی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔
*******************
م ن۔ح ا۔ن ع
U: 330
(Release ID: 1600330)
Visitor Counter : 75