اسٹیل کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھان نے سیل کی سروس نامی ایک اسکیم کی شروعات کی جس کامقصد ا س کمپنی کے ملازمین کی طرف سے رضاکارانہ طور پر انسان دوستی کے کاموں کو فروغ دینا ہے


جناب پردھان نے ملازمین کو سماجی اچھائیاں کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر سامنے آنے کی ضرورت پر زور دیا

Posted On: 22 JAN 2020 7:14PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی۔22؍جنوری۔پٹرولیم اور قدرتی گیس نیز فولاد کے محکمے کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نےآج اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا (سیل)  کی ایک اسکیم  کی شروعات کی جس کا مقصد اس کے ملازمین کی طرف سے رضاکارانہ طور پر انسان دوست سرگرمیوں (وی پی اے) کو فروغ دینا ہے۔  یہ اسکیم ’’سیل امپلائی  رینڈرنگ  وولینٹرزم  اینڈ انیشی ایٹیوز فار کمیونٹی انگیجمنٹ (سروس) ‘‘ کہلاتی ہے۔ یہ اسکیم ایک خاص منصوبہ بند طریقے پر ملازمین کی طرف سے انسان دوستی کی  سرگرمیوں کو فروغ دیگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YP30.jpg

وزیر موصوف نے ملازمین کیلئے اس اسکیم میں اندراج کرانے کی خاطر ایک پورٹل کی شروعات بھی کی۔ سیل سروس پورٹل اس اسکیم پر عملدرآمد کیلئے ایک پلیٹ فارم کا کام دیگا تاکہ  مختلف ساجھیداروں کے مابین تیز رفتاری کے ساتھ تبادلہ خیال ہوسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002T9QS.jpg

اس  موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ یہ سیل کا ایک بڑا قدم ہے اور اس کا مقصد یہ ہے کہ سیل کے ملازمین اور ان کے کنبوں کی اس بات کیلئے حوصلہ افزائی کی جاسکے کہ وہ سماج کو ایک مؤثر انداز میں اپنی خدمات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا ’’یہ سال آئین کے  نفاذ کا 70واں سال ہے، عزت مآب صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ اپنے حقوق کے بارے میں  چوکس رہتے  وقت شہریوں کو اپنے فرائض کا بھی احساس ہونا چاہئے۔ سروس اسکیم کے ذریعے  سیل کے ملازمین اپنے سماجی فرائض رضاکارانہ طور پر پورا کرنے کیلئے آگے آئیں گے اور سماجی فلاح وبہبود نیز قوم کی تعمیر میں اپنا رول ادا کریں گے‘‘۔

جناب پردھان نے ملازمین سے کہا کہ وہ بڑے پیمانے پر آگے آئیں اور رضاکارانہ سرگرمیوں کے ذریعے ،جو ان کے علاقوں کے مفاد پر مبنی ہو  سماجی کام کریں۔  انہوں نے کہا کہ سیل کے ملازمین اور ان کے افراد خاندان قوم کی تعمیر اور کمیونٹی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے سیل کے ملازمین سے کہا کہ وہ پوری خلوص نیت کے ساتھ اس اسکیم میں شرکت کریں اور دوسروں کی مدد کرنا اپنی زندگی کا جزو لاینفک بنالیں۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ سماجی بھلائی کے کاموں میں ملازمین کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔

سیل کے  تقریباً 70000 باقاعدہ ملازم ہیں اور سیل کے مختلف پلانٹوں میں 60000 کنٹریکٹ والے ملازم ہیں۔ ان تمام  ملازمین اور ان کے افراد خاندان  کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ آگے آئیں اور کمیونٹی کی ترقی کیلئے وی پی اے  کو اپنائیں۔ جن بھلائی کے کاموں میں ان کی حوصلہ افزائی کی جانی ہے ان میں صحت ، خواتین کو بااختیار بنانا ، آمدنی کا مستقبل ذریعہ ، معذوروں کی مدد ، پانی اور صفائی ستھرائی تک رسائی ، گاؤوں کی ترقی، ماحول کو بہتر بنانا ، کھیل کود کی تربیت اور روایتی فنون لطیفہ اور کلچر وغیرہ شامل ہیں۔ اسکیم کے ذریعے وی پی ایز سے متعلقہ دیگر کاموں کیلئے بھی  ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جانی ہے ۔

سیل اپنے پلانٹوں اور یونٹوں میں اس اسکیم کے ذریعے آگاہی پھیلانے  اور ملازمین  کو وی پی ایس میں شرکت کرنے پر آمادہ کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر خصوصی  پروگرام چلائے گی۔ سیل کے یوم تاسیس یعنی 24 جنوری کو وی پی ایس کے ذریعے کمیونٹی کی ترقی کیلئے تمام پلانٹوں اور یونٹوں میں  کام کرنے کا عہد لیا جائیگا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ ج۔ع ن

U-333



(Release ID: 1600310) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi