قانون اور انصاف کی وزارت
انصاف کے محکمے نے ٹیلی لا کے 1.5 لاکھ رجسٹریشنوں کا جشن منایا
محکمے نے گاؤں کی سطح کے تین بڑے کارخانہ داروں کو مبارکباد دی
Posted On:
22 JAN 2020 5:21PM by PIB Delhi
نئیدہلی۔22؍جنوری۔بھارت سرکار کے انصاف کے محکمے نے ٹیلی قانون پر مشورے دینے کیلئے150000 رجسٹریشنوں کا جشن منایا ۔ اس کامقصد یہ ہے کہ مقدمات کے قیام سے پہلے ضرورتمندوں مشورہ دیاجاسکے۔ اس تقریب کااہتمام سی ایس سی کارپوریشن نے محکمہ انصاف کے تعاون سے کیا تھا۔
اس ورکشاپ میں بڑی تعداد میں قانونی معاملات میں تعاون کرنے والے رضاکاروں اور کامن سروس سینٹروں (سی ایس سیز) کے گاؤں کی سطح کے کارخانہ داروں نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ ٹیلی قانون ،مقدمات کے قیام سے پہلے ضرورتمندوں کو مشورے دینے اور سماج کے ایسے طبقوں تک پہنچنے کیلئے ، جن تک اب تک رسائی نہیں ہوئی ہے، ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ اس پروگرام کو مستحکم بنانے کی ضرورت محسوس کی گئی تاکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو لوگوں کی قانونی معلومات بڑھانے کیلئے استعمال کیا جائے تاکہ وہ بہتر طریقے پر کام کرسکیں۔
تربیتی پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے قانون اور انصاف کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر آلوک شری واستو نے کہا کہ ٹیلی لا ٹیم نے 930 ماسٹر ٹرینرس کو تربیت دی ہے جو بعد میں پورے ملک میں تقریباً 56000 پیرالیگل والنٹیئروں (پی ایل ویز) اور ضلع کی سطح کے کارخانہ داروں (وی ایل ایز) کو تربیت فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بہتر مشورے دینے کیلئے پی ایل ویز اور وی ایل ایز کو بہتر اور مستقل بنیاد پر ٹریننگ دیے جانے کی ضرورت ہے۔
ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں کو شہریوں کے فرائض کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ ہر شخص کو یہ بات ہمیشہ یاد رکھنی ہے کہ ہمیں حقوق کے ساتھ ساتھ فرائض بھی ادا کرنے ہیں اور ہمیں انتہائی خلوص کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرنے ہیں۔
ٹیلی لا کی اسکیم 20 اپریل 2017 کو شروع کی گئی تھی اور اس کا مقصد سی ایس سیز کے ذریعے گاؤوں میں قانونی مشورے فراہم کرنا تھا۔ گیارہ ریاستوں ، یوپی ، بہار، شمال مشرقی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر میں 1800 سی ایس سیز میں ایک آزمائشی پروجیکٹ شروع کیا گیا۔ اب اس اسکیم کو بھارت سرکار کے 100 روزہ پروگرام کے تحت 115 اضلاع تک توسیع دے دی گئی ہے۔
ٹیلی لا کے بارے میں انصاف کامحکمہ ایک خاص ویب سائٹ چلاتا ہے جسے سی ایس سی کی ای حکمرانی کی مدد سے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کا 22زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ پی ایل ویز کیلئے پہلے سے ٹیلی لا کے کیس رجسٹر کرانے کی خاطر ایک ٹیلی لا موبائل ایپلی کیشن بھی دستیاب ہے۔ ایک ٹیلی لا ڈیش بورڈ بھی تیار کیا گیا ہے جس میں لاگ اِن اور کیسوں کے رجسٹریشن کے غیرمرکوز فیچر موجود ہیں۔
ورکشاپ کے موقع پر ٹیلی لا کے تحت گاؤں کی سطح کے تین بڑے کارخانہ داروں کو ایوارڈ دیے گئے۔ سی ایس سی اکادمی اور کیپ جیمنی کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر تبادلہ بھی کیا گیا۔ یوم آئین کے موقع پر ایک کوئز پروگرام منعقد کیا گیا۔
قانون وانصاف کی وزارت کے سکریٹری ، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری ، سی ایس سی کارپوریشن کے ایم ڈی اور قانون اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارتوں کے سینئر اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ج۔ع ن
U-332
(Release ID: 1600309)
Visitor Counter : 132