بھارتی چناؤ کمیشن

بھارت کا انتخابی کمیشن پہلے سوکمار سین یادگاری لیکچر کی میزبانی کریگا


جناب پرنب مکھرجی 23 جنوری 2020 کو یہ لیکچر دیں گے

Posted On: 22 JAN 2020 3:58PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی۔22؍جنوری۔بھارت کے انتخابی کمیشن نے اپنے قیام کے 70ویں سال میں بھارت کے پہلے اعلیٰ انتخابی کمشنر  جناب سوکمار سین کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سالانہ لیکچر سیریز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  جناب سین نے (1963-1898) لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے دو عام انتخابات بڑی کامیابی کے ساتھ کرائے تھے اور اس طرح انہوں نے بھارت کو جمہوریت کے نقشے پر مضبوطی سے قائم کردیا تھا۔ اس لیکچر کے قیام کا مقصد قوم کے جمہوری عمل میں ایک مثبت سوچ پیدا کرنا ہے اور یہ کام بھارت کے انتخابی کمیشن کی آئینی ذمہ داری کے تعلق سے کیاجانا ہے۔

بھارت کے سابق صدر جناب پرنب مکھرجی نے 23 جنوری 2020 کو پہلا لیکچر دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ بھارت کا سب سے عظیم سول ایوارڈ بھارت رتن 2019 میں انہیں دیا گیا تھا  جو عوامی زندگی میں ان کی کامیابیوں کی عکاسی کرتا ہے۔ 50 سال سے زیادہ عرصے تک پھیلے ہوئے اپنے کریئر میں جناب مکھرجی نے  بہت سے وزارتی عہدوں پر کام کیا جن میں خزانے، کامرس ، وزارت خارجہ اور وزیر دفاع کے عہدے  شامل ہیں، جن پر وہ مختلف اوقات میں فائز رہے ۔ جناب مکھرجی کا  بڑا طویل سفارتی تجربہ ہے اور وہ آئی ایم ایف ، عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور افریقی ترقیاتی بینک جیسے ہمہ قومی اداروں کے بورڈ آف  گورنر سے وابستہ رہے۔ جناب مکھرجی کا بڑا احترام کیا جاتا ہے اور وہ اقتصادیات، آئین اور تاریخی اُمور کے  اپنے زبردست علم کیلئے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے بھارتی معیشت اور قوم کی  تعمیر کے بارے میں بہت سی کتابیں تصنیف کی ہیں۔

بھارت کے  اعلیٰ انتخابی کمشنر جناب سنیل اروڑہ نے 7فروری 2019 کو نئی دہلی میں ایک کتاب کے اجراء کے موقع پر انتخابی کمیشن کی طرف سے سوکمار سین یادگاری لیکچر سیریز کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا ’’کمیشن کی یہ کوشش ہوگی کہ وہ سیاسی جماعتوں ، میڈیا ، آئین کے ماہرین، قانون کے ماہرین اورماہرین تعلیم وغیرہ سمیت  سول سوسائٹی کے  بہت سارے سرکردہ افراد کو اس سیریز میں شامل کرے۔ یہ لیکچر جمہوری دنیا کی کسی ایسی سرکردہ شخصیت کی طرف سے دیا جائیگا ، جمہوری اقدار اور خیالات کے پھیلاؤ اور ان کے فروغ میں جس کے کردار کا دور دور تک اعتراف کیا جاتا ہے‘‘۔

جناب سوکمار سین 2 جنوری 1898 میں پیدا ہوئے تھے ، انہوں نے پریسیڈنسی کالج کولکاتا اور یونیورسٹی کالج لندن میں تعلیم حاصل کی۔ وہ 1922 میں بھارت کی سول سروسز  میں شامل ہوئے۔ اپنی ملازمت کے دوران انہوں نے بہت سے اہم عہدوں پر کام کیا جن میں مغربی بنگال کے چیف سکریٹری (1947 تا 1950) کا عہدہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے 21 مارچ 1950 سے 19دسمبر 1958  میں اپنے ریٹائرمنٹ تک بھارت کے پہلے اعلیٰ انتخابی کمشنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔  انہوں نے 1952  اور 1957 میں ریاستی  اسمبلیوں کے انتخابات کے ساتھ لوک سبھا کے دو انتخابات  کرائے جو بالغ رائے دہی کی بنیاد پر تھے ۔ انہوں نے یہ کام بڑے چیلنج بھرے حالات میں کیا جبکہ ان کے پاس رہنمائی کیلئے کوئی نظیر بھی موجود نہیں تھی۔

جناب سین کے سر اس وقت کے سوڈان میں نومبر ، دسمبر 1953 میں بین الاقوامی انتخابی کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے انتخابات کرانے کا سہرا جاتا ہے۔ عوامی زندگی میں  ان کی شاندار خدمات کیلئے انہیں پدم بھوشن سے نوازا گیا ۔ وہ 1994 میں یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے  پہلے لوگوں میں شامل تھے۔ 

اس موقع پر جناب پرنب مکھرجی  ، بھارت کے پہلے انتخاب کے بارے میں رپورٹ کا ،ری پرنٹ جاری کریں گے اور  جناب سو کمار سین کی یاد میں ایک ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کریں گے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ ج۔ع ن

U-323



(Release ID: 1600305) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi , Bengali