کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اپیڈا نے آگرہ میں آلو کی برآمدات کے لیے بیداری کیمپ کا انعقاد کیا

آلو کے کلسٹر کو زرعی برآمداتی پالیسی کے تحت لانے کا اعلان
اپیڈا، ریاستوں میں آلو کلسٹر کے فروغ میں تیزی لائے گا

Posted On: 22 JAN 2020 4:07PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ، 22؍جنوری2020: حکومت ہند کے ذریعہ زرعی برآمداتی پالیسی کے تحت کلسٹرز کے فروغ کے لئے زرعی اور پروسیسڈ اشیاء خوردنی برآمداتی ترقی اتھارٹی(اپیڈ) نوٹیفائیڈ(مجوزہ) کلسٹرز میں میٹنگوں کا انعقاد کررہی ہے۔ اس سلسلے میں 25 مصنوعات کلسٹرز میں میٹنگوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ گزشتہ دس روز کے دوران کلسٹرز کے فروغ میں تیزی لانے کے لئے 11 میٹنگوں کا اہتمام کیا جاچکا ہے۔ فی الحال، اترپریش، مہاراشٹر، گجرات اور تلنگانہ میں آم کے کلسٹرز، کیرالہ، آندھراپردیش اور تمل ناڈو میں کیلے کا کلسٹر، آندھراپردیش، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں انار کے کلسٹر، مہاراشٹرمیں سنترے اور انگور کے کلسٹر، مہاراشٹر میں پیاز، اترپردیش ، گجرات اور پنجاب میں آلو، گجرات میں ڈیری پروڈکٹس ماور تمل ناڈو میں پولٹری پروڈکٹس اور انڈے کے کلسٹروں مین میٹنگوں کا انعقاد کیاگیا ہے۔

آگرہ خطے میں آلو کے پروڈکٹس کی صلاحیت کو زیر غور رکھتے ہوئے حکومت ہند نے زرعی ایکسپورٹ پالیسی (اے ای پی) کے تحت آگرہ کو آلو کے کلسٹر کے طورپر رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں چیف ڈیولپمنٹ آفیسر کی صدارت میں آگرہ میں 20 جنوری کو ایک میٹنگ کا انعقاد کیاگیا تھا، جس میں فتح پور سیکری حلقہ اسمبلی سے لوک سبھا کے رکن پارلیمان جناب راج کمار چاہر، آگرہ کی ایم ایل اے ہیم لتا دواکر، اپیڈا کے افسران (حکومت ہند) کلسٹرز کے نوڈل افسران اور دیگر متعلقہ شراکت داروں نے شرکت کی۔

میٹنگ میں سمندرپار بازاروں میں آلو کی پرسیسنگ اقسام کی کاشتکاری کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس بات پر بھی گفتگو کی گئی کہ درآمداتی ممالک میں کیڑوں سے پاک کاشتکاری علاقوں کو تلاش کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

اس کے علاوہ برآمد کاروں؍کسانوں کے درمیان پیدا کرنے کی غرض سے اپیڈا کے ذریعے اس سال مارچ میں ایک ورکشاپ؍بی ایس ایم اور تربیتی پروگرام کا بھی انعقاد کیاجائے گا۔ جس میں معیاری پروڈکٹس، ٹریس کرنے، کیڑے مار دواؤں کا مناسب اور سمجھداری سے استعمال وغیرہ شامل ہیں۔ اس سال جنوری میں منعقدہ اس میٹنگ میں یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ ایک کلسٹر سطح کی کمیٹی کا قیام ضلع مجسٹریٹ، آگرہ کی زیر سربراہی میں کیا جائے گا۔

*******************

 



م ن۔ش ت۔ن ع

U: 322



(Release ID: 1600255) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Hindi