صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

43پروازوں سے آئے 9156 مسافروں کی نوول کرونا وائرس (این سی او وی) کی جانچ کی گئی


این سی او وی کا کوئی معاملہ نہیں پایا گیا

Posted On: 22 JAN 2020 4:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،22؍جنوری،21 جنوری  تک کُل 43  پروازوں کے  9156  مسافروں کی  نوول کرونا وائرس (این سی او وی) بیماری  کی جانچ کی گئی ہے۔ اب تک ان جانچ کی کوششوں کے ذریعے  کسی بھی معاملے  کا پتہ  نہیں چلا ہے۔ ہم پوری طرح چوکس ہیں اور ہماری تیاری  مکمل ہے۔ یہ بات  حکومت ہند  میں صحت اور خاندانی بہبود کی سکریٹری محترمہ  پریتی سدن نے  چین میں مبینہ  این سی او وی  کی بیماری  کے پھیلنے پر  وزارت کی تیاریوں کے اقدامات  کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  چین سے آنے والے مسافروں سے  درخواست کی جارہی ہے کہ وہ  اگر کسی قسم  کی  علامت محسوس کریں تو فوری طور پر  قریب ترین سرکاری  طبی مرکز  کو رپورٹ دیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  اور  شہری ہوا بازی کی وزارت کے ذریعے  کئے گئے اقدامات کے  ایک حصے کے طور پر  سفر سے متعلق ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے اور اسے  صحت کی وزارت کی ویب سائٹ پر بھی  اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ  اسے وسیع  طور پر مشتہر کرنے کے لئے  ٹوئیٹر ہینڈل  پربھی شیئر  کیا گیا ہے۔

 صحت کی وزارت نے  دہلی ، ممبئی ، کولکاتا ، چنئی ، بینگلور، حیدر آباد اور کوچین  کے ہوائی اڈوں پر صحت تنظیموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ  چین سے آنے والے  مسافروں کی اسکریننگ  کا انتظام کریں۔ ان ہوائی اڈوں کے مقامات پر  سائن بورڈ بھی لگائے گئے ہیں تاکہ  لوگ  اپنی بیمارے کے بارے میں خود  بھی رپورٹ کرسکیں۔ کاؤنٹر پر موجود  ایمیگریشن  افسروں کو بھی  اس بیمارے سے متعلق مطلع کیا گیا ہے۔ شہری  ہوا بازی کی وزارت کے ساتھ قریبی تال میل  سے  اسکریننگ  کی  کوششیں کی جارہی ہیں اور  مسافروں کو  پرواز کے دوران اعلانات  میں بھی اس سے متعلق معلومات فراہم کی جارہی ہے۔

صحت کی وزارت  شہری ہوا بازی ، امور خارجہ  کی وزارتوں ، صحت  سے متعلق تحقیق کے محکمے اور  چین میں  بھارتی سفارت خانے کے ساتھ  حالات پر قریبی نظر رکھے ہوئے  اور مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔ تکنیکی معلومات کے لئے  ڈبلیو ایچ او  سے مشورہ کیا جارہا ہے۔ منظر نامے پر نظر رکھنے ، اس بیماری کی نگرانی  کے لئے تیار رہنے ، لیبارٹری  کی امداد ، انفیکشن کی روک تھام اور  کنٹرول ، نقل وحمل  کی سہولیات  ، خطرات  سے متعلق مواصلات اور خاص طور پر  اسپتالوں کی تیاری اور تال میل  اور  دوسری وزارتوں کے ساتھ اشتراک  کے لئے بہت سی میٹنگیں کی گئی ہیں۔

وزارت نے  ریاستوں کی  تیاریوں کا جائزہ لینے،  کمیوں کی نشان دہی کرنے ، تیاری کے لئے ضروری صلاحیت کو مستحکم کرنے ، بیماری  کا پتہ چلنے اور امکانی  اس کے پھیلنے کے امکانات  کے  پیش نظر  ریاستوں ؍  مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے ساتھ  میٹنگیں  کی ہیں۔  بیماریوں کی مربوط نگرانی کے پروگرام  (آئی ڈی ایس پی)  نے تمام ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشاورت جاری کی ہے کہ  سماج میں متعلقہ معاملے کی رپورٹ کی جائے اور مشتبہ  بیماری والے افراد سے فورا رابطہ قائم کیا جائے۔ پونے میں  وائیرو لوجی کے قومی ادارے  کو  این سی او  وی کے نمونوں کی جانچ کے لئے پوری طرح تیار رکھا گیا ہے۔ طبی تحقیق کی بھارتی کونسل ، آئی سی  ایم آر  کے  وائرل ریسرچ اور تشخیصی لیبا ریٹریوں  کے نیٹ ورک  کو بھی  اس ٹیسٹ کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ  میڈیکل اسٹوروں  کی تنظیم کے ذریعے  ذاتی تحفظ کے سازو سامان کی  مناسب مقدار  کا اسٹاک کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-وا- ق ر)

U-327



(Release ID: 1600250) Visitor Counter : 95


Read this release in: English