وزارت دفاع

ایئر فورس اسٹیشن تھنجاوور پر ٹائیگر شارک 222 اسکویڈرن کی شمولیت

Posted On: 20 JAN 2020 7:43PM by PIB Delhi

نئی دلّی، 20 جنوری / چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس)،جنرل بپن راوت پی وی ایس ایم، یو وی ایس ایم،  اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم، ایس ایم، وی ایس ایم، اے ڈی سی، ایئر مارشل آر کے ایس بھدوریہ، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایم، اے ڈی سی، چیف آف ایئر اسٹاف، ڈاکٹر جی ستیش ریڈی، سکریٹری، محکمہ دفاع، آر اینڈ ڈی اور چیئر مین ڈی آر ڈی او، ایئر مارشل امت تیواری، اے وی ایس ایم، وی ایم، ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف (اے او سی۔ ان۔ سی) سدرن ایئر کمانڈ (ایس اے سی)، وائس ایڈمرل اتل کمار جین، اے وی ایس ایم وی ایس ایم، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف (ایف او سی۔ ان۔ سی)، ایسٹرن نیول کمانڈ (ای این سی)، جناب آر رندھاوا، چیئر مین کم مینجنگ ڈائرکٹر، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ اور دیگر شخصیات کی موجودگی میں 20 جنوری، 2020 کو ایئر فورس اسٹیشن، تھنجاوور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ٹائیگر شارک نمبر 222 اسکویڈرن کو شامل کیا گیا۔

            جنرل بپن راوت، سی ڈی ایس کی آمد پر تھنجاوور ایئر فورس اسٹیشن کے گروپ کیپٹن پرجول سنگھ، وی ایم نے ان کا استقبال کیا۔

            جنرل بپن راوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹائیگر شارک کا احیاء اس امر کو اجاگر کرتا ہے کہ یک جہتی اور اشتراک انڈین ایئر فورس کا مستقبل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سُو  30 ایم کے آئی ایئر کرافٹ کے ساتھ برہموس سے نقشہ بدل جائے گا جو کہ بحری خطے کے تحفظ کو بڑے پیمانے پر وسعت دیں گے۔ اسکویڈرن بھارتی مسلح افواج کے اشتراک سے بھارتی بّری فوج اور بحری فوج کے ساتھ قریبی تال میل قائم رکھے گا۔

            ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریہ پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایم، اے ڈی سی، چیف آف ایئر اسٹاف نے اپنے خطاب میں اس تقریب میں شرکت کے لئے سی ڈی ایس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فضائیہ، ساؤدرن ایئر کمانڈ، ایئر فورس اسٹیشن تھنجاوور اور 222 اسکویڈرن کے لئے آج کا دن ایک تاریخی دن کی حیثیت رکھتا ہے۔

            شمولیت کی تقریب لائٹ کمبیٹ ایئر کرافٹ، سارنگ ہیلی کاپٹر ڈسپلے ٹیم اور سوریہ کرن ایرو بیٹک ٹیم کے فلائنگ ڈسپلے کے ساتھ اختتام پذیر ہو ئی۔

۔۔۔۔۔۔

U. 275ٰ

 م۔ ر۔ر۔  ..

 



(Release ID: 1599956) Visitor Counter : 106


Read this release in: Hindi , English