نیتی آیوگ
اٹل اختراعاتی مشن اور یو این ڈی پی نے سہ روزہ یوتھ سی ا و: لیب قومی اختراعاتی چنوتیوں کا اہتمام کیا
Posted On:
20 JAN 2020 7:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔20؍جنوری۔اٹل اختراعاتی مشن (اے آئی ایم) نیتی آیوگ اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی جانب سے اتوار کے روز دلّی میں سہ روزہ چلنے والے یوتھ سی او:لیب- نیشنل اختراعاتی چنوتیوں کا اہتمام کیا گیا۔ یہ اہتمام ملک بھر میں گزشتہ دو مرحلوں میں کامیابی کے ساتھ چنوتیوں کا سامنا کرنے کے سلسلے میں کیے گئے دیگر اہتماموں کے بعد عمل میں آیا ہے۔
اے آئی ایم اور یو این ڈی پی کی کوششوں کا مقصد یہ ہے کہ نوجوانوں کو یوتھ سی او: لیب کے توسط سے بااختیار بنانے کی غرض سے ان کی قیادت والی اختراعات کی جانب راغب کیاجائے۔ چار فاتح ٹیموں نے یوتھ سی او: لیب علاقائی اختراعاتی چنوتیوں کے سلسلے میں ملیشیا میں نمائندگی کیلئے فہرست تیار کی ہے اور مذکورہ مقابلہ اس سال ماہ اپریل میں منعقد ہونا ہے۔
یوتھ سی او: لیب کا آغاز اے آئی ایم اور یو این ڈی پی کے تعاون واشتراک سے اس سے قبل کیا گیا تھا جس کا مقصد نوجوانوں کی قیادت کو فروغ دینا، ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا اور بھارت میں سماجی صنعت کاری کو تقویت دینا ہے۔
یوتھ سی او: لیب قومی اختراعاتی چنوتیوں کے سلسلے میں پہلے مرحلے کے انعقاد کے ایک حصے کے طور پر چار شہروں میں اختراعاتی چنوتیوں کا اہتمام کیا گیا۔ یہ اہتمام جیوتی فاؤنڈیشن (بنگلورو) ، اے آئی سی – رام بھؤ مہالگی پربودھنی فاؤنڈیشن (ممبئی) ، اے آئی سی – پرسٹج انسپائر فاؤنڈیشن (اندور) اور اے آئی سی – مہامنا فاؤنڈیشن فار انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ – آئی ایم- بی ایچ یو (وارانسی ) میں کیا گیا۔
مذکورہ تقریب میں 60 سے زائد ٹیموں نے شرکت کی جن میں سے 15 سرکردہ فتحیاب ٹیموں نے قومی اختراعاتی چنوتی منعقدہ دہلی میں شرکت کی۔ دیگر پندرہ ٹیموں کو نامزدگی کے طریقہ کار سے منتخب کیا گیا ہے اور یہ انتخاب اٹل انکیوبیشن مراکز میں اسٹارٹ-اپس کے پول سے کیا گیا ہے۔
بعد ازاں یو این ڈی پی اور اٹل اختراعاتی مشن نے دہلی میں سہ روزہ یوتھ سی او: لیب نیشنل انوویشن چیلنج ، 17-19 جنوری 2020 کا اہتمام کیا جس میں 30 منتخبہ ٹیموں نے شرکت کی۔
پہلے دو دنوں کے دوران، ان نوجوانوں کو صنعتی تقاضوں کے سلسلے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے روشناس کرانے پر توجہ مرکوز کی گئی ساتھ ہی ساتھ انہیں اپنے فیصلوں پر پہنچنے سے قبل اکیسویں صدی کی ہنرمندی سے خود کو ہم آہنگ کرنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا، آخری دن ان نوجوانوں کو ان کی جانب سے ان کے اختراعاتی نظریات و خیالات پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا اور یہ پیشکش کلیدی ایکو نظام کے ذمہ داران پر مشتمل جیوری کے روبرو کی گئی۔
قومی اختراعاتی چنوتیوں کے سلسلے میں اپنے خیالات اور نظریات ساجھا کرتے ہوئے اے آئی ایم کے مشن ڈائرکٹر آر رامانن نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ اس اہم پہل قدمی کیلئے ہمیں یو این ڈ ی پی کے ساتھ شراکت کا موقع حاصل ہوا اور ہمیں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بھی فخر کا احساس ہورہا ہے کہ تقریباً تین سو ٹیموں نے یوتھ سی او: لیب میں حصہ لیا ہے اور فائنل لسٹ میں شامل 30 سے زائد ٹیموں نے اپنے اپنے موقف پیش کیے ہیں۔ ان میں سے متعدد ٹیموں کو یہ موقع حاصل ہوگا کہ وہ اے آئی ایم کے ذریعے قائم کیے جانے والے عالمی درجے کے انکیوبیٹروں سے متعارف ہوسکیں اور ساتھ ہی ساتھ یو این ڈی پی کے مہمیز پروگراموں میں بھی شریک ہوسکیں جہاں وہ اپنے مضمرات کو بروئے کار لاسکیں گی اور اپنی اختراعات کو پروڈکٹ کی شکل دے سکے گی جسے لاکھوں افراد استعمال کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس اہتمام کے توسط سے ملک بھر سے آئے نوجوان طلباء کو ساتھ ہی ساتھ دنیا بھر کے طلباء کو اختراعاتی نظریات پیش کرنے کا موقع حاصل ہوگا یعنی وہ دنیا کو در پیش متعدد مسائل کے سلسلے میں اپنے اختراعاتی نظریات منظر عام پر لاسکیں گے۔
سرکردہ دو ٹیموں کو کُلی طور پر فنڈ فراہم کرایا جائیگا جبکہ دو دیگر ٹیموں کو حتمی اجتماع کیلئے جزوی طور پر فنڈ فراہم کرایا جائیگا۔ مذکورہ چار ٹیمیں علاقائی اسپرنگ بورڈ پروگرام میں بھی شرکت کریں گی اس کے علاوہ سرکردہ آٹھ ٹیمیں اٹل انکیوبیشن مراکز پر جائیں گی اور انہیں ایک سال کیلئے اپنے اثرات پر مشتمل انتظام کے سلسلے میں یو این ڈی پی کا تعاون حاصل ہوگا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے یو این ڈی پی انڈیا کی مقیم نمائندہ محترمہ شوکو نوڈا نے کہا کہ ہم یو این ڈ ی پی میں رہتے ہوئے اس بات میں یقین رکھتے ہیں کہ نوجوانوں کے اندر وہ قوت ہے کہ وہ ہمارے معاشرے میں تغیرکار کا کردا ر ادا کرسکتے ہیں۔ نوجوان ایس ڈی جی کے اہداف کے حصول کی کوششوں کا کلیدی حصہ ہیں یو تھ سی او: لیب نوجوانوں کی خلاقیت ، ان کے مضمرات اور ان کی اختراعاتی صلاحیتوں کو بالیدہ بنارہی ہے۔ اس مصروفیت کے ذریعے ہم ان کی زندگیوں پر حقیقی اثرات مرتب ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اور ان کا تعلق ان معاملات سے ہے جو ان کی زندگیوں میں بھی اہم ہیں اور ہمارے کرۂ ارض کے مستقبل کے لحاظ سے بھی ان کی اہمیت مسلم ہے۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈ ی پی) اور سٹی فاؤنڈیشن کے تعاون واشتراک سے 2017 میں شروع کیے گئے یوتھ سی او: لیب کا مقصد ایشیابحرالکاہل ممالک کیلئے ایک مشترکہ ایجنڈا ترتیب دینا ہے تاکہ نوجوانوں کو بااختیار بنایا جاسکے اور انہیں قیادت ، سماجی اختراعات اور صنعتکارانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرکے ہمہ گیرترقیات کے اہداف کے حصول کے سلسلے میں نفاذ کے عمل میں لگایا اور مہمیز کیا جاسکے۔
اکیسویں صدی کے تقاضوں کے مطابق ہنرمندی سے آراستہ کرکے ہمہ گیر نوجوان قیادت والے اسٹارٹ-اپس اداروں کی فراہمی کے ساتھ اور پورے خطے میں سماجی صنعتی اداروں کے وجود میں لانے کے ساتھ یوتھ سی او: لیب اب نوجوان افراد کو آگے لا رہی ہے اور اس خطے کی ازحد شدید چنوتیوں کا حل نکالنے کے کام میں انہیں کلیدی حیثیت فراہم کررہی ہے۔
ایشیا اور بحرالکاہل میں 20 سے زائد ممالک کی موجودگی کے ساتھ یوتھ سی او: لیب کاآغاز بھارت میں گزشتہ برس ماہ اکتوبر میں اٹل اختراعاتی مشن ، نیتی آیوگ کے تعاون واشتراک سے کیا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-278
(Release ID: 1599927)
Visitor Counter : 199