وزارت دفاع

ملک ہی میں تیار کیے گئے طیارہ بردار جہاز کی تعمیر کا جائزہ

Posted On: 20 JAN 2020 8:37PM by PIB Delhi

نئی  دہلی۔20؍جنوری۔دفاعی سکریٹری جناب اجے کمار کی قیادت میں بااختیار اعلیٰ ترین کمیٹی ای اے سی نے ملک ہی میں تیار کیے گئے طیارہ بردار جہاز کے پروجیکٹ (آئی اے اسی- پی 71) کی پیش رفت کا جائزہ   20 جنوری 2020 کو ،کوچین شپ یارڈ لمیٹیڈ میں کیا۔ جائزے میں پروجیکٹ کی تازہ ترین نوعیت کی جانچ ،تعمیر کے جدید ترین  مرحلے کے طور پر  کی گئی اور2020 کے  شروع میں  یہ بیسن ٹرائلز  کے طور پر منعقد کی جائیگی۔ اس کے بعد اس کی جانچ 2020 کے وسط میں سمندری ٹرائلز کے طور پر کی جائے گی۔ یہ اس پروجیکٹ کی تیرہویں ای اے سی کی  جائزہ میٹنگ  ہے جو حکومت ہند کی دفاع کی وزارت اور کوچین شپ یارڈ لمیٹیڈ کے درمیان 31 اکتوبر 2019 کو آئی اے سی  معاہدے کے تیسرے مرحلے پر دستخط کرنے کے بعد پہلی مرتبہ منعقد کی جائے گی۔

دفاع کے سکریٹری  کے ساتھ وائس ایڈمرل اشوک کمار ، وائس چیف آف بحری اسٹاف ، وائس ایڈمرل جی ایس پبّی، چیف آف میٹریل، وائس ایڈمرل ایس آر شرما ، آئی ایچ کیو ایم او ڈ ی (بحریہ) کے کنٹرولر وار شپ پروڈکشن اینڈ ایکویزیشن   اور آئی ایچ کیو ایم او ڈی (بحریہ) ، جنگ کی نگرانی کرنے والی ٹیم  اور کریئر ایکسیپٹنس اینڈ ٹرائلز ٹیم  کے دیگر سینئر افسران  بھی تھے۔

آئی اے سی کی تعمیراب تقریباً تکمیل کے مرحلے میں ہے جس میں  چاروں گیس بھٹیاں   اور اصل انجن شروع کردیے گئے ہیں ، بجلی پیدا کرنے والے نظام ،جس میں آٹھ ڈیزل آلٹرنیٹرز  تیار ہیں  اور جہاز کے  بڑے نظام کی جانچ اور مددگار کل پُرزے بھی پیش رفت کے مرحلے میں ہیں۔ آئی اے سی نے دسمبر 2019 میں پری کانٹریکٹرس  سمندری جانچ کے  ڈرائی ڈاک کام کاج کے پیکیج کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا تھا۔ بیسن ٹرائلز  پروپلزن کی جانچ ، ٹرانسمیشن اور شافٹنگ نظام کیلئے  کی جاتی ہیں جو 2020 کے پہلے نصف میں کی جائیں گی۔ طیارہ بردار جہاز بیسن ٹرائلز کامیابی کے ساتھ مکمل ہوجانے کے ساتھ ہی سمندری جانچ  کیلئے تیار ہوجائیگا ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-277



(Release ID: 1599926) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Hindi