کامرس اور صنعت کی وزارتہ
اپیڈا(اے پی ای ڈی اے) نے زرعی مصنوعات کی جانچ کیلئے 186 تجربہ گاہیں قائم کیں
ریاستوں سے زرعی مصنوعات کی برآمدات کے ساتھ تجربہ گاہوں (لیبوریٹریز) کی منظوری کا عمل سہل بنایا گیا
Posted On:
20 JAN 2020 4:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20 جنوری / ایگریکلچر اینڈ پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے ) نے ملک میں موجودہ 51 منظور شدہ تجربہ گاہوں میں 135 مزید تجربہ گاہوں کا اضافہ کردیاہے۔ اس اقدام سے ملک میں 186 تجربہ گاہوں کو اے پی ڈی اے کی منظوری حاصل ہو چکی ہے۔ بر آمدات کرنے والی مہاراشٹر ،گجرات ،آندھراپردیش ، تلنگانہ ، تمل ناڈو اور کرناٹک میں ان تجرہ گاہوں کی تعداد نسبتاً زیادہ ہے جن میں مہاراشٹر میں 35، گجرات میں 23 ، آندھراپردیش و تلنگانہ میں 10 ، تمل ناڈو میں 23 اور کرناٹک میں 17 تجربہ گاہیں (لیبوریٹریز) شامل ہیں۔واضح ہو کہ برآمدات کی جانے والی زرعی مصنوعات کی جانچ کی ضرورت اپنے آپ میں انتہائی اہم اہمیت کی حامل ہے۔
اے پی ای ڈی اے نے جانچ تجربہ گاہوں کے نظام میں اضافے کے لئے بعض ایسے پالیسی ساز فیصلے لئے ہیں ۔ جس کا مقصد تجربہ گاہوں کو اے پی ای ڈی اے کی منظوری کے عمل کو سہل بنانا ہے۔ اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ این اے بی ایل سے منظور شدہ لیبوریٹریوں کو اے پی ای ڈی اے کی منظوری دے دی جائے گی اور انہیں اے پی ای ڈی اے کی منظور شدہ تجربہ گاہوں کےنیٹ ورک سے جوڑ دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ملک میں اے پی ای ڈی اے کی جانب سے تجربہ گاہوں کی منظوری کے نظام کو مسلسل وسعت دی جا رہی ہےتاکہ اے پی ای ڈی اے کی منظور شدہ تجربہ گاہوں تک برآمدات کاروں کا با آسانی رسائی حاصل ہو سکے اور زرعی برآمدات کو درپیش دشواریوں کا سد باب کیا جا سکے ۔
*************
( م ن ۔س ش ۔م ف (
U. No. 270
(Release ID: 1599856)
Visitor Counter : 113