شہری ہوابازی کی وزارت

بینگلورو میں ‘ونگس انڈیا 2020’ کے آغاز سے پہلےشعبہ صنعت کے ایک اجلاس کا آج انعقاد

بینگلورو میں ہندوستان کی شہری ہوا بازی کی راجدھانی بننے کی بھرپور صلاحیت: سکریٹری وزارت شہری ہوابازی

Posted On: 18 JAN 2020 4:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 18 جنوری؍              ایشیا کے سب سے بڑے شہری ہوا بازی کی تقریب ‘‘ونگس انڈیا 2020’’ سے قبل بینگلورو میں ہندوستانی شہری ہوا بازی اور ٹیکنالوجی کے قائدین کا اجتماع ہوا۔ اس اجلاس میں حکومت ہند کی وزارت شہری ہوا بازی  کے سکریٹری جناب پردیپ سنگھ کھرولا،  شہری ہوا بازی کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ اوشا پاڈھی، انسانی خلائی پرواز کے مرکز اسرو کے چیئرمین ڈائرکٹر، ڈاکٹر ایس اُنّی کرشنن نایر کے ساتھ ساتھ دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل ہوئے۔

تقریب کو خطاب کرتے ہوئے حکومت ہند کی وزارت شہری ہوا بازی کے سکریٹری جناب پردیپ سنگھ کھرولا نے کہا کہ پچھلی ایک دہائی میں ہندوستان ایک مضبوط شہری ہوا بازی  کے مارکیٹ کا گواہ رہا ہے۔ اور اس تقریب کے توسط سے ہم ایک مناسب فورم فراہم کرنا چاہتے ہیں جو نئی تجارت کے حصول، سرمایہ کاری پالیسی سازی اور علاقائی رابطوں  پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس شعبہ میں تیزی سے بدلتی رفتار کے ساتھ کام کرے گا۔

http://pibphoto.nic.in/documents/rlink/2020/jan/i202011801.jpg

انھوں نے کہا کہ  ‘‘بینگلورو ہندوستان کی اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی راجدھانی ہے اور اس میں ہندوستان کی شہری ہوا بازی کی راجدھانی بننے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے’’۔

http://pibphoto.nic.in/documents/rlink/2020/jan/i202011802.jpg

ہندستانی شہری ہوا بازی کے ایک خاص پروگرام ‘ونگس انڈیا 2020’ کا انعقاد 12 سے 15 مارچ 2020 تک بیگم پیٹ ہوائی اڈّہ، حیدرآباد میں کیا جائے گا۔

اس چار روزہ پروگرام ‘ونگس انڈیا 2020’ کا موضوع ‘فلائنگ فار آل’ ہے۔ یہ ایک بین الاقوامی فورم کی شکل میں شہری ہوا بازی  کے شعبہ میں نئی تجارت کے حصول، سرمایہ کاری، پالیسی سازی اور علاقائی رابطوں پر مرکوز ہے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں، انسانی خلائی پرواز کے مرکز اسرو کے ڈائرکٹر ڈاکٹر اس اُنّی کرشنن نایر نے کہا کہ ہندوستان عالمی خلائی شعبہ کے احیا کے لیے تیار ہے۔ شہری ہوا بازی اورخلائی صنعت مشترکہ طور پر پائلٹوں اور خلائی مسافروں کو ایک عالمی سطح کی تربیت فراہم کرے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ شہری ہوا بازی کے ساتھ ساتھ خلا کی جدید ترقی کے شعبہ کو فروغ دینے کے لیے یہ نمائش ایک پلیٹ فارم ہے جس کے توسط سے مثبت اہداف کے حصول کو  یقینی  بنایا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل حکومت ہند کی وزارت شہری ہوا بازی کی جوائنٹ سکریٹری اوشا پاڈھی نے معزز شخصیتوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ اس چوٹی کانفرنس کا مقصد مواقع کا  پتہ لگانے کے لیے اس شعبہ سے جڑے سبھی مستفیدین اور ریگولیٹروں  کو ایک ساتھ ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے۔ یہ  شہری ہوا بازی کے شعبہ میں سبھی شراکت داروں کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں وہ زیادہ سے زیادہ تال میل کے ساتھ ایک دوسرے کے بہترین اقدامات  سے سیکھ سکیں۔

حکومت ہند کی شہری ہوا بازی کی وزارت، اے اے آئی اور فکی کے ذریعہ منعقدہ ونگس انڈیا 2020 صنعت کے شعبہ میں ایشیا کا سب سے وسیع اور مقبول اجتماع ہے۔ اس میں شہری ہوا بازی کے شعبہ کے غیر ملکی وزرا، اعلیٰ قائدین، بین الاقوامی سطح کے  سی ای او، سپلایرس، اسٹرٹیجک پارٹنرس ادارے اور میڈیا کی شرکت کی توقع ہے۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 

 U. No. 256



(Release ID: 1599779) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi