نیتی آیوگ

نیتی آیوگ ارو مرکز کےزیر انتظام علاقے لداخ کے درمیان بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی پروجیکٹس پر مفاہمت نامہ

Posted On: 17 JAN 2020 5:09PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،17 جنوری   :  ایک اہم پہل کے تحت ،مرکز کے زیر انتظام نئے علاقے لداخ  میں اہم بنیادی ڈھانچہ شعبوں کی تقی کے فروغ کے لئے نیتی آیوگ نے مذکورہ یوٹی کے انتظامیہ کے ساتھ 17 جنوری 2020 کو ایک مفاہمت نامے ( ایم او یو ) پر قرار کیا ہے ۔ نیتی آیوگ اپنی اہم پہل ، ریاستوں کے بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹس ( ڈی 3 ایس – آئی ) کے لئے ترقیاتی تعاون خدمات  کے ذریعے یوتی انتظامیہ کو تعاون فراہم کرے گا۔

 اس مفاہمت نامے کا  نفاذ نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت اور جوائنٹ سکریٹری ایم سی جوہری کی موجودگی میں کیا گیا ۔ اس معاہدے پر نیتی آیوگ کے اعلیٰ مشیر ڈاکٹر یوگیش سوری اور لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر جناب امنگ نرولا نے دستخط کئے۔

 اس شراکت داری کے تحت مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں اعلیٰ اثر ڈالنے والے ترجیحاتی پروجکٹس کی شناخت  کو تحریک ملے گی، پروجیکٹس کے نفاذ کو رفتار دینے ڈھانچہ جاتی سطح کے معاملات سے نمٹنے اور اس علاقے کے ترقیاتی منفرد ماڈلز کو تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔

نیتی آیوگ یوٹی انتظامیہ کے اسٹریٹجک منصوبے کو تشکیل دینے اور بنیادی ڈھانچے پروجیکٹس کی تشکیل اور تعاون کے لئے عہد بستہ ہے۔ ماہرین کی ایک پیشہ ور ٹیم کو وہاں تعینات کرنے کا امکان ہے۔

 

 

****

U: 250



(Release ID: 1599736) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi