کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ڈی جی ٹی آر نے20-2019 کےدوران 34 ڈمپنگ مخالف اور 6 تحفظاتی تحقیقات شروع کی


ڈمپنگ مخالف تحقیقات شروع کرنے کیلئے وقت میں کمی لا کر اسے 33 دن کیاگیا

اسٹیک ہولڈروں کو تجارتی اصلاحات سے متعلق حساس بنانے کیلئے رسائی پروگرام کاآغاز کیاگیا

شفافیت، استعداد اور گھریلو پیداوار کرنےوالے افراد کو راحت فراہم کرنے کیلئے آن لائن پورٹل کا آغاز

Posted On: 17 JAN 2020 3:33PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،17؍جنوری،ڈائرکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ ریمیڈیز (ڈی جی ٹی آر) یکم اپریل 2019سے لے کر 31؍دسمبر 2019 کی مدت کے دوران 34 ڈمپنگ مخالف (اے ڈی) تحقیقات (نئی اورنظرثانی دونوں ہی)، 4جوابی  ڈیوٹی تحقیقات اور 6 تحفظاتی تحقیقات کی شروعات کی۔ اس مدت کے دوران 14 ڈمپنگ مخالف تحقیقات  اور 4 جوابی ڈیوٹی تحقیقات میں حتمی  نتائج، جبکہ5 تحقیقات میں عبوری نتائج  جاری کئےگئے۔

 

تحقیقات کی تاریخ سے حتمی نتائج جاری کرنے میں لگنے والے وقت میں بھی کمی آئی ہے اور یہ 15-2014 میں 478 دن کے مقابلے 20-2019 میں 234 دن ہو گئی ہے۔

 

 

سال

حتمی نتائج جاری کرنے میں لگنے والے دنوں کی  عمومی تعداد(این ایس آراورسی وی ڈی معاملات کو چھوڑکر)

2012-13

410

2013-14

432

2014-15

478

2015-16

434

2016-17

395

2017-18

407

2018-19

281

20-2019*(31؍دسمبر 2019 کی تاریخ تک)

234

 

ڈمپنگ مخالف تحقیقات شروع کرنے میں لگنے والے وقت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور 20-2019 میں یہ کم ہو کر 33 دن ہو گئے ہیں، جبکہ 19-2018 میں اس میں 43 دن لگتے تھے۔

 

ڈی جی ٹی آر نے غیر منصفانہ تجارتی طریقۂ کار کے خلاف راحت فراہم کرنے کے لئے تمام دستیاب انتخاب کے  اختیارکا استعمال کرناشروع کر دیا ہے۔ مثال کے طور پر 4؍نومبر 2019 کو ایف ٹی ڈی آر ایکٹ ، 2002 کے تحت شروع کر دہ آئسوپروپل الکوہل کی درآمدات پر اب تک کی پہلی تحفظاتی  مقدار سے متعلق حدبندیوں  کی تحقیقات  شروع کی گئی، اسی طرح  3 دو طرفہ تحفظاتی  تحقیقات کا آغاز کیا گیا(ملیشیا کے خلاف ریفائنڈ بلیچڈڈیوڈرائزڈپالمولین، کوریا کے خلاف پیتھالک اینہیڈرائڈ اور پولیبوٹاڈین ربر) ۔علاوہ ازیں کسٹم ٹیرف ایکٹ 1997 کے تحت دو عالمی تحفظاتی تحقیقات کا آغاز کیا گیا (پھینول اور سنگل موڈ آپٹکل فائبر)، جبکہ 9 جوابی ڈیوٹی تحقیقات مکمل کی گئی اور 5 تحقیقات جاری ہیں۔

 

جوابی ڈیوٹی (سی وی ڈی) تحقیقات کے لئے کسٹمز ٹیرف ایکٹ 1975 میں ٹھگی مخالف  ضابطے کو متعارف کرایا گیا۔ گھریلو صنعت کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ا ے ڈی  ؍ سی وی ڈی  کےاصولوں کو آسان بنایا جا رہاہے تاکہ اے ڈی ؍ سی وی ڈی میں ٹھگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو دور کیا جا سکے۔ ٹھگی مخالف 6 معاملات کو ابھی تک حل کیا گیا ہے۔ ڈی جی ٹی آر نے اسٹیک ہولڈرس کو تجارتی حل کے لئے دستیاب اقدامات کے بارے میں حساس بنانے کے لئے رسائی پروگرام شروع کئے ہیں۔ ڈی جی ٹی آر کے عہدیداروں کے ذریعے25؍جون 2019 کو گروگرام میں ، 26؍ستمبر 2019 تا 27؍ستمبر 2019 کے دوران ممبئی میں اور 13؍دسمبر 2019 کو احمد آباد میں رسائی پروگرام منعقد کئے گئے تھے۔

 

اگست تا ستمبر 2019 کے دوران تربیتی پروگراموں کا بھی انعقاد کیا گیا تاکہ انڈین ٹریڈ سروس، انڈین کوسٹ اکاؤنٹ سروس اور منتخب انتطامی وزارتوں کے افسران کو تجارت کو بہتر بنانے سے متعلق دستیاب اقدامات کے بارے میں حساس بنایا جا سکے۔

 

تجارت اور صنعت کی وزارت نے 11؍ستمبر 2019 کو مؤثر تجارتی پالیسی اور ترقیاتی حکمت عملی وضع کرنے اوراس کے نفاذ کےلئے اسٹیک ہولڈروں کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ غیر منصفانہ تجارت پر قدغن لگانے کے مقصدسے تجارت کو بہتر بنانےسے متعلق دستیاب اقدامات کو مختلف شراکت داروں کے ذریعے بہتر طورسے استعمال کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لئے 23؍ ستمبر 2019 کو ایک امدادی ڈیسک اورسہولتی مرکز قائم کیا گیا۔ مرکز نے ستمبر 2019 میں اپنے قیام کےبعد سے اب تک مجموعی طور پر 62 مختلف معاملات نمٹائے ہیں۔

 

ڈی جی ٹی آر نے شفافیت ، استعدادبڑھانے اور گھریلو پروڈیوسروں کو ڈمپنگ مخالف محصول ، تحفظاتی محصول جیسے مختلف تجارتی اقدامات کے لئے فوری راحت فراہم کرنے کے لئے 30ستمبر 2019 کو ایک آن لائن پورٹل-اےآر ٹی آئی ایس (ہندوستانی صنعت  اور دیگر شراکت داروں کے لئے تجارت میں بہتری کے لئے اپلی کیشن ) کا آغاز کیا گیا۔ درخواست دہندگان اس پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستوں کی موجودہ صورتحال کی بھی نگرانی کر سکتے ہیں۔ اس پورٹل کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ یہ تجارت کو بہتر بنانے سے متعلق اپلی کیشن کی فائلنگ، ٹریکنگ اور نگرانی کے عمل میں صحیح معنوں میں انقلابی تبدیلی  لا سکے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

 (م ن- م ع -ک  ا)

U-243


(Release ID: 1599723) Visitor Counter : 103
Read this release in: English