سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈنمارک کی وزیر خارجہ جناب جیپ کوفورڈ نے دہلی میں بارہ پلہ ڈی ای ایس ایم آئی ویسٹ واٹر مینجمنٹ پروجیکٹ کے مقام کا دورہ کیا
Posted On:
16 JAN 2020 4:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی،16/ جنوری۔ڈنمارک کی وزیر خارجہ جناب جیپ کوفورڈ نے گزشتہ روز یہاں ویسٹ واٹر مینجمنٹ کے شعبے میں چیلنجوں کو سمجھنے اور اس علاقے میں لگائے جانے کے لئے تحقیقی اداروں کے ساتھ ڈینش ٹیکنالوجیز اور تعاون کی گنجائش کے بارے میں بات چیت کرنے کے لئے بارہ پلہ ڈی ای ایس ایم آئی پروجیکٹ کے مقام کادورہ کیا۔ ان کے ساتھ ڈپارٹمنٹ آف بائیو ٹیکنالوجی( ڈی بی ٹی) کے سکریٹری ڈاکٹر رینو سوروپ بھی تھیں۔
ڈنمارک کی وزیر خارجہ نے ڈی بی ٹی کی سکریٹری سے ڈنمارک اور ہندوستان کی شراکت داری کے لئے عہد بندی کا اظہار کیا جو کہ ویسٹ واٹر مینجمنٹ اور گرین ٹرانزیشن کے شعبے میں تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے معاون ہوگی۔
بارہ پلہ نالہ نئی دہلی کا ایک اہم نالہ ہے۔جس میں شہر بھر کے مختلف چھوٹے نالوں سے پانی آتا ہے۔ بنیادی طور پر اس کااستعمال گندے پانی اور سیویج بہانے کے لئے ہوتا ہے۔ آبادی بہت زیادہ گھنی ہونے،پانی کی قلت اور گندے پانی کے بہاؤ کی وجہ سے بارہ پلہ نالہ ویسٹ واٹر مینجمنٹ کے شعبے میں تحقیق کے لئے بہترین مقام ہے۔
سیویج / کیچڑکے بندوبست کو ایک اہم معاملہ سمجھتے ہوئےحکومت ہند کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے ڈی بی ٹی نے سرائے کالے خاں کے علاقے میں سن ڈائل پارک میں جنوری 2019 میں ڈی ای ایس ایم آئی اینوائیرو ۔ کلین اے/ ایس ڈنمارک کے تعاون سے ایک نیا جامع کلین اپ پروجیکٹ شروع کیا۔
اس پروجیکٹ کا مقصد نالے سے تیرتے ہوئے کوڑے کچرے کو روکنااور اسے مفید مصنوعات میں تبدیل کرنا ہے۔اس پروجیکٹ کا مقصد مقامی ماحولیات کو ہونے والے نقصان کو کم کرنے کے علاوہ دریاؤں یا جھیلوں سے حاصل شدہ ملے جلے فیڈ اسٹاک کو کم کرنے کے لئے مناسب گیسی فیکشن/ کاربنائزیشن ٹیکنالوجی سے اس عمل کی پائیداری کو ثابت کرنا ہے۔
اہم خصوصیات:
- بارہ پلہ نالے میں تیرے ہوئے کوڑے کچرے کا فیصد کم ہونا۔
- پروجیکٹ کے مقام پر توانائی کاایک پائیدار ذریعہ تیار کیاجاسکتا ہے۔
- مقامی ماحولیات اور آبادی کو اس سے فائدہ ہوگا۔
- مقامی روزگار۔
- صاف ستھرے ہندوستانی دریا۔
- پروجیکٹ اور تحقیق ہندوستان کے پانی ، توانائی اور فضلے کے شعبے کے موافق ہے۔
- مقامی مینو فیکچرنگ صنعت۔ میک ان انڈیا کے لئے معاون ہے۔
*******
U – 223
(Release ID: 1599590)
Visitor Counter : 129