پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھان پی سی آر اے کی لوگوں پر مرتکز ایندھن کے تحفظ  کی  سالانہ  ایک  ماہ طویل زبردست مہم  ’سکشم ‘ کا 16 جنوری  2020 کو آغاز کریں گے

Posted On: 15 JAN 2020 11:25AM by PIB Delhi

 

نئیدہلی  15 جنوری 2020۔پٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزارت کے تحت  پٹرولیم  کے تحفظ کی تحقیقاتی  ایسوسی ایشن  ( پی سی آر اے )کی  لوگوں پر مرتکز   ایندھن  کے تحفظ  کی  سالانہ  ایک ماہ طویل زبردست مہم  ’سکشم ‘  کا، 16 جنوری  کو  دہلی  میں،  پٹرولیم اورقدرتی گیس  نیز فولاد کے  وزیر جناب دھرمیندر پردھان  ایک  تقریب میں آغاز کریں  گے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JO2O.jpg

پی سی آر اے  اورتیل اور گیس کی کمپنیاں  اس ایک ماہ طویل  مہم کے دوران  مختلف سرگرمیاں اور  پروگرام چلائیں  گے ۔’سکشم   ‘ سائیکل ڈے  ، سائیکلوتھونس    اور  کمرشل گاڑیوں  کے ڈرائیوروں    کے لئے ورکشاپوں   ،   ایندھن کا تحفظ کرنے کے بارے میں  گھریلو خواتین /کھانا پکانے والوں  کے لئے سمیناروں   ،ریڈیو ، ٹی وی  ، ڈجیٹل  سنیما گھروں    اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں  کے ذریعہ  ملک  گیر مہم   وغیرہ  کا اہتمام کیا جائے گا۔ ان تمام اقدامات کا مقصد ایندھن کے تحفظ ،انسان دوست  ماحول اور بے حد  بہتر صحت کے پیغام  کے ساتھ  ملک کے کونے کونے تک پہنچنا ہے ۔پی سی آر اے نے  فیس  بک  ،ٹویٹر  اور مائی گو کے ذریعہ  ایندھن کے تحفظ  کی مختلف  مہموں  کے لئے  سوشل میڈیا  پلیٹ فارموںکا استعمال کرنے کا منصوبہ  بھی بنایا ہے۔

          پی سی آر اے   ایندھن کے تحفظ   کی ضرورت کو  عام لوگوں   میں  اجاگر کرنے کے لئے آگاہی پروگرام  چلارہی ہے اور ایندھن  کو  کفایت کے ساتھ خرچ  کرنے کے لئے   چھوٹے چھوٹے  پروگرام چلا رہی ہے ۔پی سی آر اے نے  ’ ایندھن کے تحفظ ‘  کے موضوع پر این سی ای آر ٹی   کے ساتھ  مل  کر ایک کومک بک  تیار کی ہے،جس کا مقصد نوجوان نسل  خاص طورپر اسکول کے بچوں  میں آگاہی  پیدا کرنا ہے ۔ یہ کتاب   این سی ای آر ٹی کی ویب سائٹ  کے پروگرام  ای -  پاٹھ شالہ پر دستیاب ہے ۔

          پی سی آر اے نے  دہرہ دون میں واقع  انسٹی ٹیوٹ آف  پٹرولیم کے ساتھ مل کر گھریلو خواتین کے لئے   گیس کو کفایت کے ساتھ  استعمال کرنے کی خاطر پی این جی برنر  /گیس اسٹوو تیار کئے ہیں۔ یہ  پی این جی برنر /  گیس اسٹوو   ، پائپ گیس   کے لئے استعمال ہوتے ہیں ، جو  ایل  پی جی اسٹوو کے مقابلے میں   گیس کے استعمال میں  کفایت کا سبب  بنتے ہیں۔

          ایندھن کے تحفظ  کے بارے میں  بڑے  پیمانے پر آگاہی پیداکرنے کی خاطر  پی سی آر اے نے    پرکشش پیغامات تیار کئے ہیں اور حال ہی میں   کارٹونوں  کے ذریعہ  ایک دستاویزی فلم  ’ پولیوشن کا سولیوشن ‘ تیار کی ہے  ،جو  پی  سی آر اے کی ویب سائٹ اور یوٹیوب پر دستیاب  ہے ۔

          سالانہ  سکشم   قومی مقابلہ  جو عام طور پر جولائی کے مہینے  میں شروع کیا جاتا ہے اور جس میں   اسکول  اور طلبا  مضمون نگاری  ، پینٹنگ اور کوئز  مقابلے میں حصہ لیتے ہیں ، اب تک بہت کامیاب ثابت ہوا ہے ۔اس سال  اس مقابلے  نے ایک زبردست ریکارڈ قائم کیا ہے اور اس میں  1.48  کروڑ طلبا  نے حصہ لیا ہے ۔

          سکشم   ملک میں  ایندھن کے تحفظ  کی ایک زبردست  مہم کے طور پر کام کررہا ہے  اور  ایندھن کے تحفظ میں  ایک اہم رول ادا کررہا ہے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ج۔رم

U-198


(Release ID: 1599431) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi , Bengali