امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

صارفین کے امور کے وزیر نے گولڈ ہال مارکنگ کو ضروری کرنے پر زور دیا تاکہ صارفین کے ساتھ دھوکہ نہ ہو اور وہ اشیا کے خالص ہونے کے بارے میں انہیں معلوم ہو اور بد عنوانی کا خاتمہ ہو

Posted On: 14 JAN 2020 5:07PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  14 جنوری / صارفین کے امور ، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر نے ہندوستان میں سونے کے زیورات اور مصنوعات پر ہال مارکنگ  کو لازمی بنانے سے متعلق ایک پریس کانفرنس منعقد کی ۔ ہال مارکنگ سے متعلق محکمہ صارفین کے امور کے ذریعہ ایک اعلانیہ جاری کیا جائے گا ، جس میں اس پر عمل در آمد کے لئے  یعنی جنوری 2021 ء تک کی مدت مقرر کی گئی ہے ۔ نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جناب پاسوان نے کہا کہ سونے کے زیورات اور مصنوعات  پر ہال مارکنگ  کو لازمی  قرار  دینے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ صارفین سونے کے زیورات کی خریداری کرتے وقت دھوکہ  نہ کھائیں اور زیورات پر لگائے گئے نشان کے مطابق انہیں خالص زیور ہی حاصل ہو اور سونے کے خالص ہونے کے بارے  میں ا نہیں صحیح معلومات حاصل ہوں ، جو کہ اب صرف تین زمروں یعنی 14 ، 18 اور 22 قراط میں ہوں گے اور اس طرح بد عنوانی ختم ہو گی ۔

          پروگرام  کے عمل درآمد  پر ایک سال کی مدت کے اسباب  کی  وضاحت کرتے ہوئے جناب پاسوان نے کہا کہ اس سے یہ بات یقینی ہو گی کہ  سنار  رجسٹریشن  کا عمل مکمل کر سکتے  ہیں اور  جویلروں  / خردہ فروشوں  کو اپنے پرانے موجودہ اسٹاک کو کلیئر  کرنے کے لئے وقت ملے گا  تاکہ جہاں  بھی ضرورت پیدا ہو گی ، وہاں وہاں پرائیویٹ  صنعت کار  اضافی  اے اینڈ ایچ  مراکز قائم کر سکیں گے ۔ ان کے علاوہ ، جہاں ایسے مراکز  موجود نہیں ہیں، اُن اضلاع کو ترجیح دی جائے گی  ۔  31 دسمبر ، 2019 ء تک  ملک کے 234 اضلاع میں  892 اسیسنگ  اینڈ ہال مارکنگ سینٹرس ( اے اینڈ ایچ    سینٹرس  ) قائم تھے ۔ اب تک  28849 جویلروں کو  بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈس ( بی آئی ایس ) کے ذریعے درج رجسٹر کیا گیا ہے ۔ 

          بی آئی ایس  ( ہال مارکنگ ) ضوابط ، 2018 کو 14 جون ، 2018 ء کو مشتہر کیا گیا تھا ۔ بی آئی ایس اپریل ، 2000 ء سے سونے کے زیورات کے لئے ہال مارکنگ اسکیم چلا رہا ہے ۔  بی آئی ایس ایکٹ  ، 2016 ء  کی دفعہ 14 اور دفعہ 16 کے تحت  مرکزی حکومت کے ذریعے سونے کے زیورات اور مصنوعات  کی ہال مارکنگ کو  لازمی  بنانے کے التزامات کئے گئے ہیں  ۔ اس سے تمام جویلروں کے لئے یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ وہ  بی آئی ایس  میں رجسٹر کے لئے سونے کے زیورات اور مصنوعات  فروخت کریں  اور یہ فروخت صرف  ہال مارک والے سونے کی ہی کریں ۔   سونے کے زیورات اور سونے کی مصنوعات  کی لازمی طور پر ہال مارکنگ کے لئے  کوالٹی کنٹرول  آڈر  ( کیو سی او ) کا مسودہ  60 دن کے اندر  متعلقہ افراد سے  10 اکتوبر ، 2019 ء تک آراء حاصل کرنے کے لئے ڈبلیو ٹی او کی ویب سائٹ پر  اَپ لوڈ کیا گیا تھا ۔  کیو سی او کے مسودے پر  اب تک کوئی تبصرہ حاصل نہیں ہوا ہے ۔ 

          صارفین  کی سہولت  اور  زیورات کے خالص ہونے کے علاوہ ، زیورات پر  قراط  کو بھی  درج کیا جاتا ہے یعنی  22 قراط کے زیورات   پر 916 کے علاوہ  ‘22 کے  ’ کا مارک  بھی ہو گا ۔  18 قراط کے زیورات کے معاملے میں  750 کے علاوہ اُس  پر  ‘ 18 کے ’ کا نشان بھی ہو گا اور 14 قراط کے زیورات پر  585 کے علاوہ ‘ 14 کے ’ کا نشان بھی  ہو گا ۔  سونے کے زیورات  پر ہال مارک اب  درج ذیل  چار مارکوں میں ہوں گے :

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023MIJ.jpgPurity in carat and Assay centre’s Jewellers identification

  1. Mark Fineness (e.g.22K916) identification mark mark

 

 

جویلروں اور عام صارفین کے لئے ہال مارکنگ کو  لازمی  بنانے سے متعلق ایک بیداری مہم  چلائی گئی ہے ۔ یہ مہم پورے ملک میں مختلٖف مقامات پر چلائی جا رہی ہے ۔ بی آئی ایس بھی  سوشل میڈیا اور دوسرے ذرائع کی وساطت سے  صارفین تک رسائی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U- 187


(Release ID: 1599368) Visitor Counter : 92
Read this release in: English , Hindi