وزارت دفاع

مسلح دستوں سے متعلق معمر افراد کا چوتھا دن

Posted On: 13 JAN 2020 7:28PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی  14 جنوری 2020۔2017سے مسلح دستوں سے متعلق معمر افراد کا دن ہر سال 14 جنوری کو فیلڈ مارشل کے ایم کری اپا  او بی ای کی خدمات  کے احترام اور اعتراف  کے طورپر منایا جاتا ہے۔ موصوف بھارتی مسلح افواج کے پہلے بھارتی کمانڈر ان چیف تھے جو 14 جنوری  1953  کو سبکدوش  ہوئے  تھے۔  مسلح افواج  کے معمر افراد کا دن  ملک وقوم کی خدمت میں  مصروف رہے ہمارے معمر افراد  کی لگن اور ان کی ایثار او ر بے لوث قربانیوں کا  اعتراف اور احترام کرنے کی غرض سے منایا جاتا ہے ۔

          اس سال چوتھا آرمڈ فورسز  ویٹرنس  ڈے   دلی میں  قومی وارمیموریل پر منعقد ہونے والی خراج عقیدت  پر مشتمل تقریب   کے ساتھ شروع ہوگا ۔ جہاں سی آئی ایس سی کی جانب سے گلدستے نذر کئے جائیں گے ۔ یہ گلدستے تمام تر تینوں  خدمات سے متعلق  تین ستارہ والے افسران اور معمر افسران نیز جی  سی  او ز  کی جانب سے  نذر کئے جائیں  گے ۔

          بحریہ کے سربراہ ایڈ  مرل کرم  بیرسنگھ   ویٹرنس ڈے کی تقریب میں  مہا ن خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے جس کا اہتمام   بعدازاں دوپہرسے قبل مانک شاہ سینٹر   واقع دلی  کینٹ   میں کیا جائے گا۔بری فوج اور فضائیہ کے سربراہان  بھی موجود رہیں گے ۔توقع کی جاتی ہے کہ تقریباََ دو ہزار معمر شخصیات اس تقریب میں شرکت کریں گی ۔

          آرمڈ فورسز  ویٹرن  ڈے ، بری فوج ، بحریہ اورفضائیہ کے  دیگر سات کمان صدر دفاتر میں  بھی منایا جارہا ہے ۔ محترم رکشا منتری  جے پور میں منعقد ہونے والی تقریب کی صدارت کریں گے اور محترم رکشا راج منتری ممبئی کی تقریب کی صدارت کریں گے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔اس۔رم

U-179



(Release ID: 1599336) Visitor Counter : 61


Read this release in: English , Hindi