بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

وزیر اعظم نے کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات میں شرکت کی


کولکاتہ پورٹ کے لئے کثیر جہتی ترقیاتی پروجیکٹ لانچ کئے

پورٹ اینتھم ’نغمہ بندر گاہ‘ لانچ کیا

ساحل ترقیات کا صدر در وازہ ہیں: وزیر اعظم

وزیر اعظم نے کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کا نام ڈاکٹر شیاما پرشاد مکھرجی کے نام پر رکھا

کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کے ملازمین کے پنشن فنڈ کے لئے 501 کروڑ روپئے کا چیک پیش کیا

سندر بن کی قبائلی طالبات کے لئے کوشل وکاس کیندر اور پریتی لتا چھتر آواس کا افتتاح کیا

بنیادی ڈھانچے کے فروغ، بہتر ریل کنکٹی وٹی اور کولکاتا بندرگاہ کی جدید کاری پر 1200 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کئے جائیں گے: جناب منسکھ منڈاویا

Posted On: 12 JAN 2020 5:53PM by PIB Delhi

 

نئی دہلّی، 12 جنوری 2020،    وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کی عظیم الشان ڈیڑھ سو سالہ تقریبات میں شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017MPX.jpg

وزیراعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کے کولکاتا میں کولکاتا پورٹ ٹرسٹ کی 150 ویں  تاسیسی تقریبات  میں شرکت کی۔ مغربی بنگال کے گورنر جناب جگدیپ دھن کھڑ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے

 

وزیر اعظم نے کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کے ڈیڑھ سو سال پورے ہونے کی یاد میں اصل بندر گاہ جیٹی پر ایک تختی کی نقاب کشائی کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات میں شرکت کرنا ایک اعزاز ہے، جو کہ ملک کی آبی طاقت کی ایک تاریخی علامت ہے۔ یہ بندر گاہ ملک میں متعدد تاریخی لمحوں کی شاہد ہے ۔مثلاً بھارت کا غیر ملکی حکومت کے تسلط سے آزادی حاصل کرنا۔ ستیہ گرہ سے سووچھا گرہ تک، اس بندر گاہ نے ملک کو بدلتے ہوئے دیکھا ہے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ بندر گاہ نہ صرف مال بردار جہازوں کی جگہ ، بلکہ  ملک اور دنیا پر چھاپ چھوڑنے والے علم کے علمبرداروں کے قدم بھی اس بندرگاہ پر پڑے ہیں۔ ایک طرح سے، کولکاتہ کی یہ بندر گاہ بھارت کی صنعتی، روحانی اور خود مختاری کی  امنگوں کی علامت ہے۔وزیر اعظم نے اس موقع پر تقریب کے دوران پورٹ اینتھم یعنی بندر گاہ کا نغمہ بھی جاری کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گجرات کے لوتھل بندر گاہ سے لے کر کولکاتہ بندر گاہ تک بھارت کی طویل ساحلی پٹی نہ صرف تجارت و کارو بار میں مصروف رہی ہے بلکہ  اس نے  دنیا بھر میں تہذیب  و ثقافت کو بھی پھیلایا ہے۔

ہماری حکومت کا یقین ہے کہ ہمارے ساحل ترقیات کا صدر دروازہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت نے بندر گاہوں کے رابطے کو بہتر بنانے اور بنیادی دھانچہ کی جدید کاری کے لئے ساگر مالا پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت چھ لاکھ کروڑ روپے کی مالیت  سے زیادہ کے  3600 پروجیکٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ علاوہ از یں، تین لاکھ کروڑ روپے سے زائد کی مالیت کے 200 پروجیکٹ زیر عمل ہیں اور تقریباً 125 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دریائی آبی راستوں کی تعمیر کے باعث کولکاتہ بندر گاہ شمالی ہند کے صنعتی مراکز کے ساتھ مربوط ہے  اور نیپال، بنگلہ دیش، بھوٹان اور میانمار جیسے ممالک کے ساتھ تجارت آسان تر ہو گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LX6R.jpg

وزیراعظم مغربی بنگال کے کولکاتا میں کولکاتا پورٹ ٹرسٹ کی 150 سالہ تقریبات کی یاد میں یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرتے ہوئے۔ مغربی بنگال کے گورنر جناب جگدیپ دھن کھڑ،  جہاز رانی (آزادانہ چارج)، کیمیا اور کھاد کے وزیر مملکت جناب منسکھ منڈاویا کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

 

ڈاکٹر شیاما پرشاد مکھرجی پورٹ ٹرسٹ

وزیر اعظم نے کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کا نام بدل کر ڈاکٹر شیاما پرشاد مکھرجی کے نام پر رکھنے کا بھی اعلان کیا۔ ڈاکٹر مکھر جی،  بنگال کے سپوت  تھے،انہوں نے ملک میں صنعت کاری کا سنگ بنیاد رکھا اور وہ   ملک کے ترقیاتی پروجیکٹوں مثلاً چترنجن لو کو موٹیو فیکٹری، ہندوستان ایئر کرافٹ فیکٹری، سندری کھاد فیکٹری اور دامودر ویلی کارپوریشن کے لئے انتہائی محرک ثابت ہوئے۔ میں بابا صاحب  امبیڈکر کو بھی یاد کر تا ہوں۔ ڈاکٹر مکھرجی اور بابا صاحب نے آزادی کے بعد بھارت کو ایک نیا نظریہ بخشا۔

 

150سال کے اس سفر کے دوران بندرگاہ نے بنگال ریاست اور ملک کے اقتصادی نظام کو مضبوطی دی ہے۔ ملک کی پہلی جدید صنعتی حوصلہ مندی کی بنیاد اس بندرگاہ سے ہی رکھی گئی تھی۔ کولکاتا بندرگاہ نے  لاکھوں لوگوں کو بلاواسطہ اور بالواسطہ روزگار دیئے ہیں:

: @mansukhmandviya #150YearsOfKolkataPort pic.twitter.com/MO0qolUr1g

— Ministry of Shipping (@shipmin_india) January 12, 2020

 

 

جناب منڈاويا نے کہا کہ گزشتہ 15 برسوں میں پہلی بار اس سال کولکتہ پورٹ نے منافع کمایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب  نریندر مودی کی رہنمائی اور ان کی دور اندیشی  سے متصف ساگرمالا پروجیکٹ  کے تحت گزشتہ 5 برسوں  کے دوران کولکتہ بندرگاہ کو جدید اور بنیادی ڈھانچہ جاتی  سہولتوں کے فروغ اور بہتر ریلوے کنیکٹی وٹی پر 1200 کروڑ روپے سے بھی زیادہ کی رقم خرچ کی گئی ہے۔

 

5سال کے بعد کولکاتا پورٹ ٹرسٹ  نے، 15 سالوں میں پہلی بار اس سال نفع کمایا ہے۔ گزشتہ 5 سال میں ہم نے تقریباً 1200 کروڑ روپے سے زیادہ کا خرچ کرکے بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کو درست کیا ہے، ریل کنکٹی وٹی درست کی ہے، پورٹ کو جدید قسم کا بنایا ہے:  @mansukhmandviya#150YearsOfKolkataPort

کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کے پنشنروں کی فلاح و بہبود

جناب نریندر مودی نے کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کے ملازمین اور سبکدوش ملازمین کے پنشن فنڈ کے خسارے کو پورا کرنے کے لئے 501 کروڑ روپئے کی حتمی قسط کا چیک ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کے دو بزرگ ترین پنشن یافتگان جناب نگینہ بھگت اور نریش چندر چکرابورتی (بالترتیب 105 سال اور 100 سال) کو نوا زا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00365OZ.jpg

وزیراعظم جناب نریندر مودی  کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کے ملازمین اور سبکدوش ملازمین کے پنشن فنڈ کے خسارے کو پورا کرنے کے لئے 501 کروڑ روپئے کی حتمی قسط کا چیک پیش کرتے ہوئے۔مغربی بنگال کے گورنر جناب جگدیپ دھن کھڑکو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

 

وزیراعظم نے سندر بن کی 200 آدی واسی طالبات کے لئے کوشل وکاس کیندر اور پریتی لتا چھاترا واس کا افتتاح کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت، مغربی بنگال بالخصوص یہاں کے غریبوں، محروموں اور استحصال زدوں کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی مغربی بنگال کی ریاستی حکومت آیوشمان بھارت یوجنا اور پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا کو منظوری دے دی۔ یہاں کے لوگوں کو بھی ان یوجناؤں کا فائدہ ملنا شروع ہوجائے گا۔

وزیر اعظم نے اپ گریڈ کئے گئے نیتا جی ڈرائی ڈاک پر کوچین کولکاتہ شپ ری پیئر یونٹ کا بھی افتتاح کیا۔

وزیر اعظم نے فل ریک ہینڈلنگ سہولت کا افتتاح کیا اور کولکاتہ ڈاک سسٹم کے اپ گریڈ کئے ہوئے ریلوے بنیادی ڈھانچہ کو  قوم کے نام وقف  کیا۔ وزیر اعظم نے کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کے ہلدیہ ڈاک کمپلیکس کی برتھ نمبر 3 کےی مشین کاری  کا افتتاح کیا اور ریور فرنٹ ترقیاتی اسکیم کی تجویز پیش کی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  م ن۔م م۔ن ا۔

U- 172



(Release ID: 1599304) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Bengali