وزارت دفاع
بحریہ کے ایل سی اے نے بڑی تکنیکی کامیابی حاصل کی
Posted On:
12 JAN 2020 8:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13جنوری 2020/تیاری کے مرحلے میں بحریہ کے ایل سی اے (این) ایم کے 1 نے جہاز بردار آئی این ایس وکرمادتیہ پر 11 جنوری 2020 کو کامیاب اریسٹ لینڈنگ کے ساتھ ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ اس طیارے کو کموڈور جے اے ماؤلنکر اڑا رہے تھےجنہوں نے12 جنوری 2020 کو اسکائی جمپ کے طرز بردار جہاز سے پہلی اڑان بھر۔
ایل سی اے (بحری) اپنے تکنیکی مظاہرے میں پہلے بھی گوا کے بحری ، فضائی اسٹیشن پر ساحل پر قائم ٹسٹ تنصیب پر جامع تجرباتی اڑانوں میں کامیابی حاصل کرچکا ہے۔
اس پرواز کو مکمل کرنے کے بعد ملک میں تیار کردہ جدید تکنالوجی والے بحریہ کے جنگی طیارے نے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کردیا ہے اور اب ملک کی تکنیکی سے دو انجن والے بحری جہاز سے پرواز کرنے والے جنگی طیاروں کی بحریہ کے لئےتیاری کی راہ ہموار کردی ہے۔
اس شاندار کامیابی سے اے ڈی اے، ایچ اے ایل، سی ای ایم آئی ، ایل اے اور بحریہ سمیت مختلف ایجنسیوں کے درمیان پیشہ ورانہ تال میل ہیں اور استقلال کے علاوہ ملک کی توقعات کو پورا کرنے میں سائنسدانوں ، انجینئروں اور بحریہ کی طیاروں سےمتعلق سہولیات کے ذریعہ صلاحیتوں کے بھرپور استعمال کا اظہار ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ و۔ ج۔
U- 170
(Release ID: 1599268)
Visitor Counter : 89