وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او کے ذریعے تیار کیے گئے ایل سی اے کی آئی این ایس وکرما دتیہ پر پہلی لینڈنگ

Posted On: 11 JAN 2020 1:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 11 جنوری 2020 / ساحل پر کی جانے والی ٹسٹ فیسی لیٹی ( ایس بی ٹی ایف) کی وسیع پیمانے پر جانچ مکمل کرنے کے بعد ہلکے لڑاکو طیارے (ایل سی اے) نے آج یہاں 1002 میں آئی این ایس وکرما دتیہ پر کامیابی کے ساتھ محدود لینڈنگ کی ہے۔ یہ پہلی لینڈنگ کموڈور جے دیپ ماؤلنکر نے کرائی۔ کیپٹن داہیا ، لینڈنگ سیفٹی آفیسر (ایل ایس او) اور کمانڈر وویک پانڈے آبی جہاز پر ٹسٹ ڈائریکٹر تھے جبکہ  گروپ کیپٹین کبڈوال اور کمانڈر انکُر جین ، ایس بی ٹی ایف سے ٹیلی میٹری کے ذریعے طیارے کی نگرانی کر رہے تھے۔ ایل سی اے  طیارہ ڈیفینس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے تیار کیا ہے۔

ڈیفینس آر این ڈی محکمے کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریدڈی نے ڈی آر ڈی  او، ایرو ناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) ،  ہندوستانی بحریہ ، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل )، سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایروناٹیکل کوالٹی  ایشیورینس (ڈی جی اے کیو اے ) ٹیموں کو  مبارکباد دی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ش س ۔ م ت ح ۔

U-158


(Release ID: 1599167) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi