وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نریندر مودی اور فرانس کے صدر ایمانوئل میخوں کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

Posted On: 10 JAN 2020 7:19PM by PIB Delhi

نئے سال کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندرمودی نے جمہوریہ فرانس کے صدر ایمانوئل میخوں کے ساتھ آج ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

وزیراعظم نے ہندوستان کے عوام اور اپنی جانب سے انہیں نئے سال کی مبارک باد دی اور نیک خوہشات پیش کیں۔

وزیراعظم نے صدر میخوں کے ساتھ اپنی سابقہ ملاقاتوں بشمول  بیئیرٹز اور چنٹیلی میں ہوئی ملاقات کو یادکیا۔ انہوں نے ہندوستان اور فرانس کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان کثیر رخی تعلقات میں ہوئی زبردست پیش رفت پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں باہمی مفادات کے متعدد امور  کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی حالات  پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے برابر  رابطہ میں رہنے  اوردونوں ملکوں کے درمیان  دفاع، سول نیوکلیئر توانائی اور بحری سلامتی  کے شعبوں سمیت ہمہ جہت اسٹریٹجک  اشتراک و تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق رائےکیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن ۔م ع۔ ت ع۔

U-153



(Release ID: 1599119) Visitor Counter : 73