کامرس اور صنعت کی وزارتہ

تجارتی عمل میں آسانی فراہم کرنے کےمقصد سے پٹرولیم روڈ ٹینکرس کیلئے کاغذ سے مبرا لائسنسنگ طریقہ کار کا آغاز


ڈیجیٹائزیشن اور جدید کاری کے کاز کے لئے ڈیجیٹل انڈیا مہم کا فروغ

لال فیتا شاہی پر قدغن لگانے اور بیورو کریسی کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اقدام

Posted On: 10 JAN 2020 3:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،10جنوری    /  وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ڈیجیٹل انڈیا اور تجارتی عمل کو آسان بنانے کے وژن کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے صنعت اور داخلی تجارت کو فروغ دینے کے محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی )، وزارت برائے تجارت و صنعت نے پٹرولیم ضابطے 2002 کے تحت پٹرولیم کو لانے اور لے جانے کیلئے روڈ ٹینکروں کے لئے پیٹرولیم اینڈ ایکسپلوزیو  سیفٹی آرگنائزیشن ( پی ای ایس او )  کے ذریعے کاغذ سے مبّرا لائسنسنگ طریقہ کار کی شروعات کی ہے۔

حکومت کا یہ اقدام کا غذ  سے مبرا  کرنے  کے عمل اور آلودگی سے پاک ہندوستان کی جانب بیحد اہم ہے۔اس سے  پٹرولیم روڈ  ٹینکروں کے مالکان  کیلئے آسان میکانزم فراہم ہوگا اور انہیں زندگی بسر کرنے اور تجارت کرنے میں آسانی ہوگی۔ڈیجیٹائزیشن  کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے اس طریقہ کار  کے تحت آن لائن درخواست  داخل کرنا بھی شامل ہے۔ اس کے تحت آن لائن فیس کی ادائیگی بھی  ہوگی ،جو کہ  کسی مینول انٹرفیس کے بغیر براہ راست متعلقہ آفیسر  کی آئی ڈی  تک پہنچ جائے گی۔درخواست دہندگان کو،  درخواست کی پروسیسنگ کے ہر ایک مرحلے میں، ایس ایم ایس اور ای-میل  کے ذریعہ جانکاری دی جائے گی۔ تضاد کی صورت میں یا لائسنس دیے جانےیا منظوری کی صورت میں،سبھی طرح کی جانکاری فراہم کرائی جائے گی۔ اس کے علاوہ درخواست دہندہ کو ان کے پروفائل میں بھی یہ ساری چیزیں نظر آئیں گی۔

 یہ نیا  طریقہ کار  درخواست دہندہ  کو ان کی درخواست کے ہر ایک مرحلے پر ای-میل اور ایس ایم ایس کےذریعے تازہ ترین جانکاری فراہم کرے گا۔ متعلقہ افسر کے ذریعے جب انہیں لائسنس کی منظوری دے دی جائے گی تو الیکٹرانک طریقے سے منظوری نامہ مکتوب کو بھیجا جائے گا۔ ان تمام مراحل کے دوران پرنٹنگ اور مادی ڈسپیچ کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔

حکومت کے اس غیر معمولی اور بہترین اقدام سے ایک لاکھ سے زائد روڈ ٹینکر مالکان کو فائدہ حاصل ہوگا۔ یہ روڈ ٹینکر مالکان مجموعی طور پر پٹرولیم ضابطے 2002 کے تحت جاری کردہ کل لائسنس کا نصف ہیں۔ اس اقدام کا ایک اضافی فائدہ یہ ہے کہ لائسنس کے استناد کی توثیق پی ای ایس او کی ویب سائٹ پر دستیاب پبلک ڈومن کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ خودکاری کے اس نظام سے پیٹرولیم اور گیس کی صنعت میں زبردست انقلاب آئے گا اس سے وسیع پیمانے پر فائدہ ہوگا۔  

*************

( م ن ۔م ع ۔ م ف (

U. No. 144

 

 


(Release ID: 1599069) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi , Bengali