اسٹیل کی وزارت
جناب دھرمیندرپردھان مربوط اسٹیل ہَب کی وساطت سے
مشرقی ہندوستان کی تیز رفتار ترقی:’پُروودَیا‘کی شرعات کریں گے
Posted On:
10 JAN 2020 2:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10؍جنوری،وزارت فولاد سی آئی آئی اور جے پی سی کے ساتھ مل کر مشرقی ریاستوں کی مرکوز ترقی کے وزیراعظم کے خواب کے مطابق مربوط اسٹیل ہَب کی وساطت سے مشرقی خطے کی تیز رفتار ترقی کےلئے پروودیا کی شروعات کا اہتمام کر رہی ہے۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان 11؍جنوری 2020کو کولکاتہ کے اوبرائے گرانڈ میں ’پروودیا‘کی شروعات کریں گے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے خطے کی غیر استفادہ شدہ صلاحیت کو بروئے کار لانے کی غرض سے شمال-مشرقی ریاستوں کی مرکوز ترقی کی ضرورت پر زور دیا ہے، جس سے مجموعی طور پر خطے کی ترقی یقینی ہوگی اور عمومی طور پر پورے ملک کی ترقی ہوگی۔
عالمی درجے کے ایسے اسٹیل ہَب کے قیام سے مشرقی خطے کی سماجی و معاشی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے میں ’پروودیا‘ نمایاں طورپر تعاون کرے گا۔ صلاحیت میں اضافے کے بارے میں جیسا سوچا گیا ہے،اس لئے ہَب میں 70بلین امریکی ڈالر سےزائد کی سرمایہ کاری ہوگی اور اس کے نتیجے میں صرف فولاد کے شعبے کے ذریعہ ہی 35 بلین امریکی ڈالر کے جی ایس ڈی پی کا اضافہ ہوگا۔ ایسے ہَب کے ذریعہ فولاد کی صنعت کے نمو کے نتیجے میں بہ لحاظ قدروقیمت کے روزگار کے مواقع میں نمایاں طورپر اضافہ ہوگا اور خطے میں 2.5ملین سے زائد کے روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے۔ایسے عالمی درجے کے اہم اور ادارہ جاتی بنیادی ڈھانچوں کی تعمیر سے تمام شعبے کی دوسری مینوفیکچرنگ صنعتوں کی نمو کی رفتار میں تیزی آئے گی۔ اس کے ساتھ ہی شہروں، اسکولوں، اسپتالوں، ہنرمندی کےمراکز وغیرہ کی شکل میں سماجی بنیادی ڈھانچے بھی تعمیر ہوں گے۔ ایسی ترقی خصوصاً ان ریاستوں میں کم ترقی یافتہ خطے مشرقی ہندوستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے ا ور اس طرح ملک کے مشرق اور دیگر خطے کے درمیان کی نابرابری میں کمی آئے گی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن-ش س-ک ا)
U-140
(Release ID: 1599063)
Visitor Counter : 187