بجلی کی وزارت

بجلی کے مرکزی وزیر نے ریاستی توانائی کارکردگی انڈیکس 2019 جاری کیا

Posted On: 10 JAN 2020 3:04PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 10جنوری 2020/بجلی ، نئی اور قابل تجدید توانائی  کے  مرکزی وزیر مملکت  (آزادنہ چارج) اور ہنر مندی کے فروغ  اور صنعت کاری کے  وزیر مملکت   جناب راج کمار سنگھ نے  آج یہاں   ریاستی توانائی کارکردگی انڈیکس 2019  کا اجرا کیا  جو  36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 97 اہم پیمانوں پر  توانائی   کی کارکردگی  (ای ای) کے اقدامات میں   پیش رفت   کا تجزیہ   کرتا ہے۔یہ انڈیکس آر پی ایم   (جائزہ منصوبہ بندی اور نگرانی)  کی میٹنگ کے موقع پر  جاری کیا گیا  ۔ یہ میٹنگ     نئی دہلی میں  پرواسی بھارتیہ کیندر پر   9 اور 10 جنوری کو منعقد کی جارہی ہے۔

توانائی  کی صلاحیت کے بیورو (بی ای ای) نے یہ انڈیکس     توانائی   کی صلاحیت  پر مبنی معیشت  کے اتحاد  (اے ای ای ای )  کے اشتراک سے  تیار کیا ہے۔ یہ انڈیکس   ای ای پالیسیوں  کو چلانے میں مدد   اور  ریاستی اور مقامی سطح پر   پروگراموں کے نفاذ   ، ریاستوں کے بندوبست میں پیش رفت اور    ریاستوں کے ذریعہ   ای ای  سرگرمیوں کی نگرانی اور ان کے اعدادوشمار  کے حصول  کے ساتھ  توانائی کی کفالت   اور  آب و ہوا سے متعلق  کارروائی  کے لئے  قومی   اہداف   کے حصول میں ریاستوں کی مدد کرے گا۔  

اس طرح کا پہلا انڈیکس   ‘‘ریاستی توانائی صلاحیت  کا تیاری   انڈیکس    2018 ،یکم اگست 2018 کو لانچ کیا گیا تھا۔2018 کے اس انڈیکس کو آگے بڑھاتے ہوئے   ریاستی توانائی صلاحیت انڈیکس میں    یہ توانائی کی صلاحیت کے اقدامات   ، پروگرام   اور  پانچ مختلف شعبوں   -تعمیرات  ، صنعت ، میونسپلٹی، ٹرانسپورٹ،  زراعت اور ڈس کام   میں  ان پروگراموں کے نتائج    سے متعلق  معیار  اور مقدار  کو شامل کیا گیا ہے۔  اس سال کے نئے پیمانوں میں   توانائی کی بچت کرنے والے   عمارتی ضابطے (ای سی بی سی)2017  اور ایم ایس  ایم ای   کلسٹر وغیرہ میں توانائی   کی صلاحیت کو شامل کیا گیا ہے۔

 انڈیکس کے لئے درکار اعدادوشمار ڈسکام  ، شہری ترقی کے محکموں  اور دیگر محکموں  سے  ریاستی  مخصوص ایجنسی (ایس ڈی اے) کی مدد سے   متعلقہ ریاستی محکموں سے  یکجا کئے گئےہیں۔ اس سال  کل 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں   کا  پالیسی اور  نفاذ   ، مالی  نظام  ،ادارہ جاتی صلاحیت  ،  توانائی     کے  کم    استعمال کے اقدامات   اور توانائی کی بچت  کے شعبوں میں    ان کی کوششوں اور کامیابیوں    کی بنیاد پر جائزہ لیا گیا ہے۔   

معقول  موازنہ کے لئے  ریاستوں   /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو    ریاست کی   توانائی کی حقیقی مانگ کو پورا کرنے کے لئے (بجلی  ، کوئلہ، تیل، گیس وغیرہ) کل بنیادی توانائی کی سپلائی (ٹی پی ای ایس) کے اوسط کی بنیاد پر چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے   ۔ ٹی پی ای ایس   کی گروپنگ سے   ریاستوں کی کارکردگی کا موازنہ کرنے اور  ایک ہی جیسے گروپوں   میں   بہترین سرگرمیوں کی ساجھے داری میں مدد ملے گی۔  ٹی پی ای ایس کی بنیاد پر    ہریانہ،کیرالہ، کرناٹک، مہاراشٹر،  ہماچل پردیش  ، اتراکھنڈ ،پڈوچیری  اور چندی گڑھ کا  تجزیہ   ریاستی توانائی  صلاحیت انڈیکس 2019 میں ترقی پذیر ریاستوں   /مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے طو رپر کیا گیا ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ ۔ ج۔

U- 141



(Release ID: 1599048) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Marathi , Hindi