نیتی آیوگ
وزیراعظم نے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں مختلف شعبہ جاتی گروپوں کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی
انہوں نے تمام متعلقین سے اپیل کی کہ وہ 5 ٹریلین کی معیشت کا مقصد پورا کرنے کے لئے پوری کوشش کریں
Posted On:
09 JAN 2020 3:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 9جنوری 2020/وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہندستان میں پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت کے نشانہ کو پورا کرنے کے لئے تمام متعلقین سے پوری کوشش کرنے کی اپیل کی۔
وزیراعظم مختلف سینئر ماہرین اقتصادیات، پرائیوٹ ایکویٹی /وینچر سرمایہ داروں ، مینوفیکچرنگ ، ٹریول اور ٹورازم اور ایف ایم سی جی کے بزنس لیڈروں ، تجزیہ کاروں ، زراعت ، سائنس اور ٹکنالوجی اور مالیات کے شعبوں کے ماہرین سے بات چیت کررہے تھے۔
یہ میٹنگ آج بجٹ کی تیاریوں کے ایک حصے کے طو ر پر نئی دہلی میں نیتی آیوگ میں منعقد کی گئی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ دو گھنٹے کی کھلی بات چیت سے زمین پر کام کرنے والے لوگوں اور اپنے متعلقہ شعبوں میں کام کرنے والے لوگوں کے تجربات سامنے آئے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پالیسی سازوں اور مختلف متعلقین کے درمیان موافقت میں اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم نےکہا کہ 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت کا خیال اچانک ہی نہیں آیا ہے اور یہ ملک کی طاقت کی گہری سمجھ کی بنیاد پر پیش کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندستانی معیشت کی جذب کرنے کی زبردست صلاحیت سے ہندستانی معیشت کی بنیادی طاقت اور پھر سے ابھرنے کی اس کی صلاحیت ظاہر ہوتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ٹورازم ، شہری ترقی ، بنیادی ڈھانچہ اور زراعت پر مبنی صنعت جیسے شعبوں میں معیشت کو آگے لیجانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے زبردست امکانات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے فورموں پر کھلے مباحثے اور غوروخوض سے ایک صحت مند بحث سامنے آتی ہے اور معاملات کی فہم پیدا ہوتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس سے ایک مثبت مزاج کو فروْغ ملے گا اور معاشرے میں ایک جذبہ پیدا ہوگا۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہندستان لامحدود امکانات والی سرزمین ہے ۔ انہوں نے تمام متعلقین سے درخواست کی کہ و ہ حقیقت اور نظریے کے فرق کو دور کرنے کے لئے اپنے حصے کی کوشش کریں۔
انہوں نے کہا ‘‘ہمیں مل جل کر کام کرنا ہی ہوگا اور ایک قوم کے طور پر غور کرنے کا آغاز کرنا ہوگا’’۔
جناب ناگ راج، محترمہ فرزانہ آفریدی ، جناب شنکر آچاریہ جیسے ماہرین اقتصادیات جناب پردیپ شاہ جیسے وینچر سرمایہ داروں جناب اپا راؤملاوراپو ، جناب دیپ کالرا، جناب پرتنجلی گووند کیسوانی، جناب دیپک سیٹھ، جناب سری کمار مشرا، جیسے صنعت کاروں ،جناب آشیش دھون اور جناب شیو سرین جیسے موضوع کےماہرین ان 38 نمائندگان میں شامل تھے، جنہوں نے اس مباحثہ میں شرکت کی۔
وزیر داخلہ جناب امت شاہ سڑک ، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں اور ایم ایس ایم ای کےمرکزی وزیر جناب نتن گڈکری ریلوے اور کامرس کے وزیر جناب پیوش گوئل اور زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقیات، پنچایتی راج کے وزیر جناب نریندر تومر مختلف وزارتوں کے سکریٹریز ، نیتی آیوگ کے وائس چیئر مین جناب راجیو کمار اور نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت نے میٹنگ میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔اگ ۔ ج۔
U- 125
(Release ID: 1598942)
Visitor Counter : 152