وزارت دفاع
خلیجی خطے میں بحری سیکورٹی کی صورت حال کے پس منظر میں آپریشن سنکلپ کے بارے میں پریس وضاحت
Posted On:
08 JAN 2020 7:22PM by PIB Delhi
نئی دلّی، 08جنوری / خلیج عمان میں جون، 2019 میں تجارتی جہازوں پر ہوئے حملوں کے بعد، خلیجی خطے میں بحری سیکورٹی کی صورت حال کے پس منظر میں، بھارتیہ بحریہ نے آبنائے ہرمز کے راستے آنے جانے والے بھارتی پرچم بردار پانی کے جہازوں کی آمد و رفت کو محفوظ بنانے کی غرض سے 19 جون، 2019 کو آپریشن سنکلپ نامی ایک مہم شروع کی ہے۔
کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے، صورت حال کی نگرانی کے لئے، اور بھارت کے تاجروں کو تحفظ کی یقین دہانی کرانے اور اپنی موجودگی درج کرانے کی غرض سے بھارتیہ بحریہ کے وارشپ اور ایئر کرافٹ تعینات کئے گئے تھے۔ فی الحال آپریشن سنکلپ کے لئے ایک جنگی جہاز تعینات ہے۔
یہ آپریشن تمام شراکت داروں جن میں وزارت دفاع، وزارت امور خارجہ، وزارت جہاز رانی، وزارت پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور ڈی جی شپنگ شامل ہیں، کے قریبی تعاون سے کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ خلیجی خطے کی بحری سیکورٹی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے با قاعدہ بین وزارتی میٹنگیں منعقد کی جا رہی ہیں۔
بھارتیہ بحریہ خلیجی خطے کی صورت حال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور خطے میں آنے جانے والے بھارتی پرچم بر دار تجارتی جہازوں کے تحفظ کو یقنی بنانے کے لئے اپنی موجودگی درج کرا رہی ہے۔ بھارتیہ بحریہ قوم کے بحری مفاد کے تئیں عہد بستہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔
U.121ٰ
م۔ ر۔ر۔ .
(Release ID: 1598913)
Visitor Counter : 122