بھارت کا مسابقتی کمیشن

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیانے ہندوستان میں ای-کامرس کےبارے میں مارکٹ مطالعہ، اہم تحقیقات اور مشاہدات کےعنوان سےایک رپورٹ جاری کی

Posted On: 08 JAN 2020 3:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،8؍جنوری،ہندوستان کےمقابلہ جاتی کمیشن سی سی آئی نے آج ہندوستان میں ای-کامرس کے بارے میں مارکٹ مطالعہ: اہم تحقیقات اور مشاہدات کے عنوان سےایک رپورٹ جاری کی جو https://www.cci.gov.in/sites/default/files/whats_newdocument/Market-study-on-e-Commerce-in-India.pdf. پر دستیاب ہے۔

 

سی سی آئی کی طرف سےاپریل 2019 میں  ہندوستان میں ای-کامرس کے بارے میں مارکٹ مطالعہ (دی اسٹڈی)،  کا آغاز کیاگیاتھا، جس کا مقصد ہندوستان میں ای-کامرس کے کام کاج کو بہتر طور پر سمجھنا اور مارکیٹوں اور مقابلے کےلئے اس کی پیچدگیوں کو بھی بہترطورپر سمجھناتھا۔اس کا مقصد مقابلے کےلئے رکاوٹوں کی نشاندہی بھی کرنا تھا اور ای-کامرس سے ابھرتے ہوئے اگر کوئی ہو، تو کمپٹیشن میں رکاوٹوں کی شناخت کرنا اوراسی کے تناظر میں کمیشن کو لاگو کرنے اور اسی روشنی میں ترجیحات کی وکالت کرنے کا بھی  پتہ  لگانا تھا۔

یہ مطالعہ سکنڈری ریسرچ  سوالنامےکےسروے توجہ  پر مبنی گروپ مذاکرات ، ایک دوسرے کےساتھ ہونے والی میٹنگوں، کثیر فریقی ورکشاپ اورفریقوں کے تحریری  طورپر دی گئی تجاویز کا ایک  مرکب ہے۔یہ مطالعہ صارفین کےسازوسامان، موبائل، طرززندگی، الیکٹریکل اورالیکٹرانک آلات اور کیرانے کا سامان ، مکان (اکوموڈیشن)خدمات اورکھانے پینےکے سے متعلق خدمات کی 3وسیع      زمروں کا احاطہ کرتاہے۔ 16 آن لائن پلیٹ فارموں، 164کاروباری کمپنیوں، بشمول فروخت کرنےوالوں (مینوفیکچررس اورخردہ فروشوں) سمیت  اورخدمات      فراہم کرانےوالوں (ہوٹل اور ریستوراں) کےساتھ ساتھ ملک بھر کے 7ادائیگی نظام فراہم کرانے والوں نے اس مطالعہ میں حصہ لیا۔ اس کےعلاوہ 11صنعتی انجمنوں، جو مختلف اسٹیک ہولڈرگروپوں کی نمائندگی کر رہے ہیں، نے بھی حصہ لیا۔

اس مطالعہ سے ہندوستان میں ای –کامرس کی اہم خصوصیات، ای کامرس سے جڑی ای کمپنیوں کے مختلف بزنس ماڈلوں اور ای-کامرس سےجڑےبازار کے شرکاء کے درمیان کمرشیئل بندوبست کے  مختلف پہلوؤں سے جڑی سودمند  معلومات اور اہم جانکاریاں جمع کرنے میں مدد ملی ہے۔ اس مطالعہ نے کاروباری صنعتوں سے یہ سیکھنے کا  بھی موقع  فراہم کیا ہے  کہ آخر کار وہ  ڈیجیٹل  تجارت کے آنے سے کس طرح نمٹ رہے ہیں۔ یہیں نہیں اس سے ڈیجیٹل کامرس کے شعبے میں  کمپٹیشن کےاہم پیمانوں  کا اندازہ لگانے میں  بھی مدد ملی  ہے۔

مطالعہ سے اس بات کی بھی تصدیق ہو گئی ہےکہ جن جن سیکٹروں کا مطالعہ کیاگیا ہے، ان سبھی میں آن لائن کامرس کی اہمیت دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ ابتدائی چینلوں کے مقابلے میں آن لائن تقسیم   کی      حصہ داری اوراس کی متعلقہ اہمیت مختلف مصنوعات میں کافی مختلف ہے۔مطالعہ سے پتہ چلا ہے کہ آن لائن کامرس سے قیمت سے متعلق شفافیت کے ساتھ ساتھ قیمت سے متعلق      کمپٹیشن بھی بڑھ گیا ہے۔ آن لائن پلیٹ فارموں پر سرچ اورمقابلہ کرنے کی سہولتوں سے صارفین کے لئے تحقیق سے متعلق لاگت گھٹ گئی ہےا وراس کے ساتھ ہی انہوں نے گاہکوں کو اپنی پسند کے انتخاب کے لئے بڑی تعداد میں متبادل فراہم کر ا دیئے ہیں۔ جہاں تک تجارت کاتعلق ہے، ای-کامرس  نے اختراعی کاروباری ماڈلس میں اضافہ کرکے مارکٹ میں شرکت کو وسیع کرنے میں کافی مدد کی ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

 

(م ن-ح ا-ک  ا)

U-113


(Release ID: 1598860) Visitor Counter : 204


Read this release in: English , Hindi