کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بہت چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعتوں کو عالمی نوعیت کی مصنوعات تیارکرناچاہیئے ؛ جی ای ایم بہت چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعتوں کی مینوفیکچرنگ میں خواتین صنعتکاروں کو سہارا دیں :پیوش گوئل
کامرس وصنعت کے وزیرنے صنعت کے مسائل حل کرنے کے لئے ایس ایم ای انجمنوں کے ساتھ میٹنگیں کیں
Posted On:
07 JAN 2020 4:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،07جنوری :کامرس وصنعت اورریلوے کے مرکزی وزیرجناب پیوش گوئل نے کل نئی دہلی میں ایک میٹنگ کے دوران کہاکہ بہت چھوٹی ، چھوٹی اوراوسط درجے کے صنعتوں کے سیکٹرکے پاس اپنے چھوٹے حجم ہونے کی وجہ سے برآمداتی مارکیٹ میں ضروریات مہیاکرانے کے لئے خود کو بہترطورپرڈھالنے کی اہلیت موجود ہے اوروہ جلد مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلی کے مطابق خود کو ڈھال سکتاہے ۔ مرکزی وزیرنے کل نئی دہلی میں صنعت کے مختلف مسائل پربہت چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعتوں کی انجمنوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیااور ان اقدامات کا جائزہ لیاجنھیں حل کرنے کے لئے پیش کیاجاسکتاہے ۔
کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری ، فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈانڈسٹری ، دی ایسوسی ایٹڈچیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف انڈیا ایس ایم ای چمیبرآف انڈیا اور پی ایچ ڈی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ذریعہ بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے ذریعہ کامرس اورصنعت کے وزیرکے ساتھ بہت چھوٹی ،چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعتوں کے سیکٹرسے متعلق کئی مسائل پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ جن سب سے اہم مسائل پرمیٹنگ کے دوران تبادلہ خیال ہواان میں بینکوں سے قرضے کی رسائی میں ایس ایم ای اکائیوں کو درپیش مشکلات ، پبلک سیکٹریونٹوں اورسرکاری محکموں کی طرف سے ادائیگیوں میں تاخیرجی ایس ٹی ریفنڈ کا معاملہ ، ایس ایم ای سیکٹرمیں ہنرمندافرادی قوت کی کمی اور ملک بھرکی ریاستوں میں مختلف نوعیت کی اجرتوں کا معاملہ شامل ہے ۔ہندوستان میں بہت چھوٹی ، چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعتوں کے سیکٹرمیں 100ملین سے زیادہ لوگ ملازم ہیں اور اس کا مینوفیکچرنگ آوٹ پٹ ( مجموعی پیداوار) میں 45فیصد حصہ ہے اور ملک کی برآمدات میں 40فیصد سے زیادہ حصہ ہے ۔ ملک بھرکی 63.4ملین یونٹوں کے ساتھ بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کا ، مینوفیکچرنگ جی ڈی پی میں 6.11فیصد حصہ ہے اور سروس سرگرمیوں میں جی ڈی پی کا 24.63 فیصد کی حصہ داری ہے ۔
کامرس اورصنعت کے وزیر نے چھوٹی صنعتوں کے ترقیاتی بینک آف انڈیا اور بہت چھوٹی صنعتوں کے لئے کریڈٹ گارنٹی فنڈس ٹرسٹ کوہدایت کی ہے کہ وہ ایک فریم ورک قائم کریں جس سے انھیں ایس ایم ای یونٹوں کے لئے تیزی سے قرضے حاصل کرنے میں مدد ملے گی اوروہ ایس ایم ای برآمدکاروں کے لئے انشورنس کور بھی فراہم کرسکیں ۔
کامرس وصنعت کے وزیرنے ایس ایم ای سیکٹرکے مینوفیکچررسے اپیل کی کہ وہ بین الاقوامی معیارات اپناتے ہوئے اعلیٰ معیاری سازوسامان تیارکریں تاکہ ایس ایم ای سیکٹرکی برآمدات گلوبل یاعالمی ویلیوچینج کاایک حصہ بن سکیں ۔
تاخیرسے کی جانے والی ادائیگیوں کے معاملے پرکامرس وصنعت کے وزیر نے بڑی کمپنیوں کے امکان کا جائزہ لیاجو ڈلیوری کے بدلے ایس ایم ایز کو مکمل ادائیگی کررہی ہیں تاکہ ایس ایم ای یونٹوں کے ورکنگ کیپٹل ( سرمایہ ) بلاک نہ ہوسکیں ۔
80لاکھ بھارتی خواتین جنھوں نے اپنے بل بوتے پرکاروبارشروع کیاہے اور وہ اپنے بوتے کاروبارچلارہی ہیں ، کو اصل دھارے میں لانے کے لئے وزیرموصوف نے ہدایت دی کہ گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس خواتین کی زیر قیادت میں ایس ایم ایز کو سہارادے سکتی ہیں ۔ اورجی ای ایم پورٹل پران صنعتوں کو آن بورڈ کرسکتی ہیں ۔
صنعت اورکامرس کے وزیر نے ایس ایم ای کو سیکٹرکو یقین دلایاکہ اس سیکٹر اور دیگرتمام شعبوں کو درکار افرادی قوت کو ہنرمند بنانے میں ہرطرح کی حمایت اورمدد دے گی جس میں کہ کامرس وصنعت کی وزارت کی مداخلت درکارہوگی ۔
************
(م ن ۔ ح ا۔ ع آ )
U-85
(Release ID: 1598652)
Visitor Counter : 191