بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) نے گجرات میں سگنیچر پٹولے ساڑیوں کی تیاری کے لیے پہلے سلک پروسیسنگ پلانٹ کی منظوری دی
Posted On:
03 JAN 2020 4:52PM by PIB Delhi
کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے گجرات میں پہلے سلک پروسیسنگ پلانٹ قائم کیے جانے کی منظوری دی تھی،جس کا افتتاح گجرات کے شہر سریندرنگر میں کیا گیا۔جس سے ریشم کے دھاگے سے تیار کیے جانے والے کپڑوں کی تیاری پر آنے والے اخراجات پر مزید بچت ہوگی اور گجرات پٹولے ساڑیوں کی دستیابی اور فروخت میں اضافہ ہوسکے گا۔یہ پلانٹ 75 لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے، جس میں کے وی آئی سی نے اپنے حصے کی 70 لاکھ روپے کی ادائیگی کی ہے۔اس یونٹ میں تقریبا 90 مقامی خواتین کو ملازمت مل سکے گی، جن میں سے 70خواتین مسلم برادری کی ہوں گی۔
گجرات کی پٹولے ٹریڈ مارک ساڑی بہت ہی قیمتی تصور کی جاتی ہےاور سمجھا جاتا ہے کہ یہ ساڑیاں شاہی یا خاندانی گھرانوں کے ذریعے تیار کی جاتی ہیں، جس کا سب سےبڑا سبب یہ ہے کہ ان ساڑیوں کے لیے ریشم کے دھاگےکی خریداری کرناٹک یا مغربی بنگال سے کی جاتی ہیں،جہاں سلک پروسیسنگ یونٹ پہلے سے ہی قائم ہیں۔جس کے نتیجے میں ان ریشموں کی خریداری پر وافر مقدار میں سرمایہ صرف ہوتا ہے۔
کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) کے چیئرمین جناب وی کے سکسینہ نے بتایا کہ اس پلانٹ کے لیے ریشم کے کیڑے کرناٹک اور مغربی بنگال سے لائے جائیں گے اور ریشم کا دھاگہ گجرات میں تیار کیا جائے گا، تاکہ تیاری پر آنے والی لاگت پر کمی کی جاسکے اور گجرات کے مشہور پٹولے ساڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔س ش۔ ت ع۔
U-62
(Release ID: 1598519)
Visitor Counter : 149