بھاری صنعتوں کی وزارت

فیم انڈیا اسکیم کے دوسرے مرحلے میں برقی موٹر گاڑیوں کے چارج کرنے


کے لیے 2636 ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم کیے جانے کی منظوری

نئی برقی گاڑیاں لانچ کیے جانے کے لیے او ای ایم کی حوصلہ افزائی کی جائے گی: پرکاش جاوڈیکر

Posted On: 03 JAN 2020 6:15PM by PIB Delhi

سٹرک، ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مزید صاف ستھری رابطہ کاری کی فروغ کی غرض سے بڑی صنعتوں کے محکمے نے ہندوستان کی 24 ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام والے علاقوں کے 62 شہروں میں فاسٹر ایڈاپشن اینڈ مینوفیکچرنگ آف الیکٹرک وہیکلز(ایف اے ایم ای)اسکیم کے تحت  برقی گاڑیاں چارج کرنے کے لیے 2636 چارجنگ اسٹیشنوں کو منظوری دے دی ہے۔

اس سلسلے میں مہاراشٹر میں برقی گاڑیوں کی چارجنگ کےلیے 317 ای وی چارجنگ اسٹیشن الاٹ کیے گئے ہیں، جبکہ آندھراپردیش کے لیے 266،تمل ناڈو کے لیے 256، گجرات کے لیے 228، راجستھان کےلیے 205، اترپردیش کے لیے207، کرناٹک کے لیے 172، مدھیہ پردیش کےلیے 159، مغربی بنگال کے لیے 141، تلنگانہ کے لیے 138، کیرل کے لیے 138، دلی کے لیے 72 اور چنڈی گڑھ کے لیے 70 برقی چارجنگ اسٹیشنوں کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہریانہ کےلیے 50، میگھالیہ کے لیے 40، بہار کے لیے 37،سکم کےلیے 29 اور جموں وکشمیر دونوں ریاستوں میں اور چھتیس گڑھ ہر ایک کے لیے 25-25، آسام کے لیے 20، اوڈیشہ کے لیے 18، اور اتراکھنڈ، پڈوچیری اور ہماچل پردیش کےلیے 10-10 برقی چارجنگ اسٹیشنوں کی منظوری دی گئی ہے۔

منتخبہ اداروں کو یہ منظوری نامے چارجنگ اسٹیشنوں کےلیے زمین کی دستیابی کو یقینی بناتے ہوئے مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے اور متعلقہ شراکت داروں اور سٹی میونسپل اداروں، کارپوریشن ڈسکام اور تیل کمپنیوں جیسے متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ  ضروری معاہدوں/مفاہمتی عرض داشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ بعدازاں تمام  منتخبہ سرکاری اداروں کو مدت مقررہ کے اندر منظورشدہ چارجنگ اسٹیشن شروع کرنے کے لیے خریداری کا عمل شروع کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں بڑی صنعتوں اور سرکاری کاروباری اداروں کےامور کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ مستقبل میں 4 کے ایم X چار کے ایم کے ہر گرڈ اوربیشتر منتخب شہروں میں کم از کم ایک ایک چارجنگ اسٹیشن ضرور قائم کیا جائے گا،تاکہ برقی گاڑیاں استعمال کرنے والے صارفین کی اعتماد میں اضافہ کیا جاسکے اور نئی برقی گاڑیوں کے ماڈل پیش کرنے کے لیے  اوریجنل ایکوئپمنٹ مینوفیکچررس (او ای ایم)کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

اس سلسلے میں بڑی صنتعوں کے محکمے نے 10 لاکھ سے زیادہ شہروں، اسمارٹ سٹیز، ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی راجدھانیوں اور خصوصی زمرے کے ریاستوں کے شہروں سے ایف اے ایم ای کے تحت دستیاب کرائی جانے والی ترغیبات سے استفادہ کرنے کےلیے اپنی تجاویز بھیجنے کی خاطر ایکسپریشن آف انٹریسٹ(ای اوآئی) طلب کیے تھے۔

تقریبا سات ہزار برقی چارجنگ اسٹیشن قائم کیے جانے کےلیے سرکاری / پرائیویٹ اداروں سے 106 تجاویز موصول ہوئی تھیں۔ای او آئی کے مطابق ان تجاویز کی اندازہ کاری کے عمل کے بعد پروجیکٹ امپلیمنٹیشن اینڈ سیکشینگ کمیٹیوں(پی آئی ایس سی) کے مشورے پر سرکار نے ان 62 شہروں کے لیے 2636 برقی چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے لیے 19 سرکاری اداروں کے ذریعے 24 ریاستوں میں برقی چارجنگ اسٹیشنوں کے قیام کے لیے اپنی تجاویز ارسال کی تھیں۔ ان 2636 برقی چارجنگ اسٹیشنوں میں سے 1633 چارجنگ اسٹیشن فاسٹ چارجنگ اسٹیشن ہوں گے اور 1003 سلو چارجنگ اسٹیشنوں کے طور پر کام کریں گے۔یہ تقریبا 14000چارجنگ اسٹیشن ملک کے منتخب شہروں میں قائم کیے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن ۔س ش۔ ت ع۔

U-61



(Release ID: 1598518) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Marathi , Hindi