بھارتی چناؤ کمیشن

عوامی نمائندگی ایکٹ  مجریہ 1951  کی دفعہ  29 -اے کے تحت  سیاسی  پارٹیوں کا رجسٹریشن  - سیاسی پارٹیوں کے رجسٹریشن  کی ٹریکنگ انتظام سے متعلق نظام ( پی پی آر ٹی ایم ایس )

Posted On: 01 JAN 2020 7:39PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی  02 جنوری 2020۔سیاسی پارٹیوں کے رجسٹریشن کا مکمل عمل عوامی نمائندگی ایکٹ  مجریہ 1951  کی دفعہ 29  اے  کے تحت  شامل کردہ  تجاویز  کے مطابق  عمل پاتا ہے ۔مذکورہ دفعہ کے تحت  اگر کوئی ایسوسی ایشن رجسٹریشن کرانا  چاہتی ہے تو اسے الیکشن کمیشن کو  اپنی جانب سے  ایسی اطلاع فراہم کرنے کے بعد 30 دنوں کے اندر ایک درخواست داخل کرنی پڑتی ہے  اور یہ درخواست انتخابی کمیشن کے رہنما خطوط  کے مطابق داخل کرنی ہوتی ہے اور انتخابی کمیشن یہ درخواستیں  آئین ہند کے آرٹیکل -324  کے تحت تفویض کردہ اختیار ات نیز  عوامی نمائندگی ایکٹ مجریہ  1951   کی دفعہ  29- اے کے مطابق   طلب کرتا ہے۔

          درخواست دہندگان کو  اپنی درخواست کی نوعیت سے آگاہی فراہم  کرنے کی غرض سے کمیشن  نے  سیاسی  پارٹیوں کے رجسٹریشن کی ٹرینکنگ سے متعلق  انتظامی نظام  ( پی پی آر ٹی ایم ایس  ) شروع کیا ہے ۔ پی پی آر ٹی ایم ایس  کے اہم کوائف  میں   ایک نقطہ یہ شامل ہے کہ  درخواست  دہندہ   اگر یکم جنوری  2020 سے  پارٹی کو درج رجسٹر کرانے کے لئے درخواست داخل کرتا ہے تو اس صورت میں وہ  اپنی جانب سے  داخل کی گئی درخواست کی نوعیت  ایس  ایم ایس اور ای -  میل کے ذریعہ تازہ ترین جانکاریوں کے ساتھ حاصل کرسکتا ہے ۔ اسی طرح سے درخواست کی نوعیت کمیشن کے  تحت فراہم کرائے گئے پورٹل کے لنک   کے  ویب سائٹ درج ذیل پر بھی  جانی جاسکتی ہے :

https://pprtms.eci.gov.in/.کمیشن نے ماہ دسمبر 2019  میں متعلقہ رہنما خطوط  میں ترمیم کی تھی اور اس سلسلے میں  2 دسمبر  2019  کو عوام الناس کی اطلاع کے لئے  سیاسی پارٹیوں کے رجسٹریشن سے متعلق  تفصیلات پر مبنی ایک پریس نوٹ  بھی جاری کیا تھا ۔ مذکورہ نئے رہنما خطوط  یکم جنوری  2020 سے نافذالعمل ہوگئے ہیں او ر ان  تفصیلات کمیشن کے درج ذیل ویب سائٹ  پر دستیاب ہیں:http://eci.gov.in.

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔رم

U-23


(Release ID: 1598223) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi