وزارت دفاع

ایئر مارشل ایم ایس جی مینن وی ایس ایم نے ایئر آفیسر انچارج انتظامیہ کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 JAN 2020 3:31PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 1 جنوری 2020 / ایئر مارشل ایم ایس جی مینن وی ایس ایم نے یکم جنوری 2020 سے ایئر آفیسر  انچارج انتظامیہ کا عہدہ   بھارتیہ فضائیہ کے تحت سنبھال لیا ہے۔  ایئر مارشل ایم ایس جی مینن کو  بھارتیہ فضائیہ کی انتظامیہ برانچ میں   کمیشن ملا تھا۔ موصوف کالی کٹ یونیورسٹی سے   سائنس میں گریجویٹ ڈگری کے حامل ہیں۔ انہوں نے  فضائی فن جنگ کے کالج سے اعلی کمان کورس بھی کیا ہے۔ موصوف   ڈیفنس سروسیز اسٹاف کالج ولنگٹن اور مقتدر  نیشنل کالج  ڈیفنس کالج سے فارغ التحصیل ہیں۔

 ایئر مارشل موصوف ایک  کیٹ ’اے وائی ای’ ایر ٹریفک کنٹرولر ہیں اور انہوں نے  ایک بڑے  فلائنگ اسٹیشن پر ایک آپریشنل راڈرار یونٹ کی کمانڈ بھی کی ہے۔   موصوف  سوڈان میں  اولین  یو این مشن کے رکن بھی تھے۔  موصوف   اہم فضائیہ اسٹیشن پر چیف  ایڈمنسٹریٹیو آفیسر  اور قومی دفاعی یونیورسٹی میں   ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کوئمبٹور  میں واقع مقتدر فضائیہ انتظامیہ کالج   کے کمانڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دی  ہیں اور   ہوائی ٹریفک خدمات کے   پرنسپل ڈائریکٹر  آپریشنز بھی رہ چکےہیں۔ ایئر مارشل  کی حیثیت سے پرموشن ملنے کے بعد وہ فضائیہ کے عملے (تنظیم اور  تقریبات) کے   نائب سربراہ اور  فضائیہ   کے عملے کے  نائب سربراہ  (اے ایف ورکس) بھی رہ چکے ہیں۔

  انتظامیہ کے  ایئر آفیسر کی انچارج کی حیثیت سے عہدے سنبھالنے سے قبل موصوف  فضائیہ  کے صدر دفاتر میں   ڈائریکٹر جنرل   (ورکس اینڈ سیرمونئیلس) رہ چکے ہیں۔

ان کی امتیازی خدمات کو ایئر مارشل کو  2007 میں وی سی اے اے کی ستائش حاصل ہوئی۔  انہیں   2016 میں صدر جمہوریہ ہند  نے وششٹھ سیوا  میڈل   وی ایس ایم سے سرفراز کیا گیا تھا۔ 

محترمہ لکشمی مینن   کے ساتھ  ان کی  شادی ہوئی   اور ان کی ایک بیٹی ہے  جو ایک مائیکروبائیولوجسٹ ہے  اور  شادی شدہ ہے۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015DSO.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ ح ا۔ ج۔

U- 11



(Release ID: 1598172) Visitor Counter : 54


Read this release in: English , Hindi