وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

بھارت نے 2019 میں ایف ایم ڈی اور برو سیلو سس پر قابو پانے کے لئے ٹیکہ لگانے کا دنیا کا اب تک کا سب سے بڑا پروگرام شروع کیا ،جس کا مقصد 53کروڑ 50 لاکھ مویشیوں کو منفرد پشو آدھار فراہم کرنا ہے


2019 میں نسل کو بہتر بنانے کے لئے مادۂ تولید کے مصنوعی طور پر رحم میں پہنچانے کے ملک گیر پروگرام کے تحت 11 لاکھ سے زیادہ مصنوعی انسیمی نیشنز کئے گئے

Posted On: 31 DEC 2019 4:53PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  یکم جنوری 2020 ۔  ایف  ایم ڈی اور بروسیلوسس    کے لئے  مویشیوں کی بیماریوں  پر قابو   پانے کا قومی  پروگرام  حکومت  نے  ایف ایم ڈی اور بروسیلوسس  کے لئے  مویشیوں  کی بیماری پر قابو پانے کے پروگرام کی ایک نئی اسکیم  شروع کی ہے ۔ یہ اسکیم  چوپایوں   ، بھینسوں ،بھیڑوں  ، بکریوں اور خنزیروں   میں  ایف ایم ڈی پر قابو  پانے کے لئے  100فیصد ٹیکے لگاکر (20-2019 سے   24-2023 تک ) پانچ سال کے لئے  13343  کروڑروپے کی  لاگت  کے ساتھ شروع کی گئی ہے ۔ اس اسکیم کے تحت  سرکاری خزانے  کے  50 ہزار کروڑروپے کے نقصان سے بچنے کی غرـض سے بروسیلوسس   کے لئے  چار سے آٹھ مہینے   کی عمر  کی  100فیصد گایوں  کے ٹیکے لگائے جائیں گے ۔ ان  بیماریوں   کو جڑسے ختم کرنے کا طریق  کار  ایسا سب سے بڑا قدم ہے ، جو دنیا کے کسی  بھی  ملک نے کسی  بیماری پرقابو  پانے کے لئے انسانو  ں  یا مویشیوں کی ٹیکہ کاری کے لئے  کیا گیا ہے ۔ اس  پروگرام کے ساتھ ساتھ  53 کروڑ 50  لاکھ مویشیوں    ( چوپائے ، بھینس ، بھیڑ ، بکری اور خنزیر )  کو منفرد  پشو آدھار  فراہم کئے جائیں گے ۔

مادہ تولید   مصنوعی طریقے سے مادہ مویشیوں   کے رحم میں  پہنچانے  کا  ملک گیر پروگرام  ( این اے آئی پی ) 

          ملک میں  600اضلاع کے لئے  ہر ضلع میں   20 ہزار مویشیوں  کے لئے  مصنوعی  انسیمی نیشنز  کا  ملک گیر پروگرام حکومت نے ستمبر 2019  میں شروع کیا تھا، جو  اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پروگرام ہے ، جس  کے لئے  نسل کو بہتر  بنانے کے مقصدسے  مرکز کی طرف سے 100فیصد امداد فراہم کی گئی ہے ۔ مستقبل میں  اس میں    600 اضلاع کے سبھی  مویشیوں  کو شامل کرلیا جائے گا تاکہ  بھارت  اس سلسلے  میں  70فیصد نشانہ حاصل کرلے ۔ این اے آئی پی کے تحت  31 دسمبر 2019  تک  11 لاکھ سے زیادہ  مویشیوں  میں  مصنوعی انسیمی نیشن کیا جاچکا تھا۔

          دودھ کی کوالٹی سے  متعلق  پروگرام    24 جولائی 2019  کو  کوالٹی دودھ پروگرام   ڈی اے ایچ ڈی  کا آغاز  دودھ کے گھریلو استعمال کے لئے عالمی معیارات  ( کوڈیکس )   کے حصول   کے مقصدسے شروع کیا گیا تھا۔

          20-2019  کے دوران اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں  ڈیری  کے فروغ کے لئے قومی  پرگرام  اسکیم  کے تحت   231 ڈیری پلانٹس  کو مستحکم کرنے  کے لئے منظوری دی گئی  تاکہ  دودھ  میں  کسی طرح کی ملاوٹ  ( یوریا ،  مالٹوڈیکسٹرن  ، امونیم سلفیٹ  ، ڈٹرجنٹ  ،  چینی  ،  نیوٹرالائزر وغیرہ )  کا پتہ لگانے کےلئے انہیں  متعلقہ سازوسامان  فراہم کردیا جائے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔اس ۔ رم

U-6105



(Release ID: 1598127) Visitor Counter : 162


Read this release in: English , Hindi